ہوم » نیوز » وطن نامہ

حج 2020: آف لائن درخواست داخل کرنے کی اجازت دینے کی مانگ، امین پٹیل نے نقوی کولکھا خط

امین پٹیل نے مرکزی حکومت کی جانب سے 2020 حج سینٹر کے لئے آن لائن درخواست دئیے جانے کی ستائش کی

  • UNI
  • Last Updated: Oct 30, 2019 11:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج 2020: آف لائن درخواست داخل کرنے کی اجازت دینے کی مانگ، امین پٹیل نے نقوی کولکھا خط
فائل فوٹو

مہاراشٹرکے سینئر کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل نے آج یہاں مرکز کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عازمین حج کو آن لائن درخواست فارم پر کرنے کے ساتھ ساتھ تحریری یعنی آف لائن طورپربھی فارم بھرنے کی اجازت دی جائے۔مرکز وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس تقوی کے نام لکھے گئے اپنے ایک مکتوب میں امین پٹیل نے مرکزی حکومت کی جانب سے 2020 حج سینٹر کے لئے آن لائن درخواست دئیے جانے کی ستائش کی ۔


فائل فوٹو


ساتھ ساتھ امین پٹیل نے کہا کہ 50 فیصد سے زائد عازمین حج بزرگ شہری جن میں وہ عازمین بھی شامل ہے جنکا تعلق دیہی علاقوں سے ہوتاہےجہاں انٹر نیٹ مراکز پرآن لائن فارم پرکرنے کے لئے گھنٹوں قطارمیں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔لہذا آن لائن درکواست کے ساتھ ساتھ تحریری درخواست (آف لائن) کی بھی اجازت دی جائے۔امین پٹیل نے آن لائن درخواست دینے میں مختلف مسائل کا بھی ذکرکیااور طالبہ کیا کہ حکومت دستی درخواست کے تعلق سے جلد از جلد فیصلہ کرے۔


بہار میں حج کا کوٹا 12630ہے، آن لائن فارم صرف 584 عازمین نے بھرا ہے۔(تصویر:نیوز18اردو)۔
بہار میں حج کا کوٹا 12630ہے، آن لائن فارم صرف 584 عازمین نے بھرا ہے۔(تصویر:نیوز18اردو)۔


یاررہے کہ اس سے پہلے بہار حج کمیٹی نے حج کے تعلق سے بڑا بیان دیا تھا۔ بہاراسٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کی لاپرواہی کے سبب اس سال عازمین حج کی تعداد میں کمی آسکتی ہے۔ واضح رہیکہ 10 اکتوبر سے آن لائن حج کا فارم بھراجارہا ہے۔حج کمیٹی نے یہ بھی کہا ہیکہ حج کو لگاتار مہنگا بنایا جارہا ہے۔بہارمیں حج کا کوٹا 12 ہزار630 ہے لیکن حج پرجانے والے لوگوں کی تعداد کوٹے سے کافی کم رہتی ہے۔ اس سال آن لائن حج کافارم بھراجارہا ہے، نتیجہ کے طورپربہار کے عازمین حج کو مزید دشواریوں کا سامنا ہے۔

حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔
حج 2020: عازمین حج کے راحت کی خبر، 24 گھنٹے انفارمیشن سینٹر انجام دے گا خدمات۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔
First published: Oct 30, 2019 11:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading