ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے نامور تاجر حامد احمد جامعہ ہمدرد کے نئے چانسلر منتخب

جامعہ ہمدرد کے نئے چانسلرحامد علی سابق چانسلر سید شاہد مہدی کی جگہ لیں گے۔ حامد احمد کی شخصیت دہلی کی ایک نامور تاجر کی ہے، وہ ہمدرد لیباریٹریز (انڈیا) فوڈ ڈویژن کے ٹرسٹی اور سی ای او ہیں۔

  • Share this:
دہلی کے نامور تاجر حامد احمد جامعہ ہمدرد کے نئے چانسلر منتخب
دہلی کے نامور تاجر حامد احمد جامعہ ہمدرد کے نئے چانسلر منتخب۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد کے چانسلرکی حیثیت سے 31 اگست 2020 کو حامد احمد کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ حامد علی سابق چانسلر سید شاہد مہدی کی جگہ لیں گے۔ حامد احمد صاحب کی شخصیت دہلی کی ایک نامور تاجر کی ہے، وہ ہمدرد لیباریٹریز (انڈیا) فوڈ ڈویژن کے ٹرسٹی اور سی ای او ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2017 سے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) کے سکریٹری بھی ہیں۔ حامد احمد بانی اور چانسلر جامعہ ہمدرد حکیم عبدالحمید مرحوم کے پوتے ہیں۔


حامد احمد  یونانی دوا ساز تنظیم UDMA کے بانی اور صدر ہیں۔ جامعہ ہمدرد کے چانسلر منتخب ہونے پر حامد احمد نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) HECAکا اظہار ممنونیت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ہمدرد کے بانی اور چانسلر اور اس کو فروغ دینے والے میرے دادا حکیم عبدالحمید تھے۔ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن نے مجھ پر اعتماد کا اظہارکیا اور چانسلر منتخب کیا۔ میری کوشش ہوگی کہ جامعہ ہمدرد کا شمار ملک کی پانچ اہم ترین یونیورسٹیوں میں ہو۔


ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن(انڈیا) HECA کے سکریٹری کی حیثیت سے حامد احمد ممتاز انسان دوست ہیں۔ انھوں نے غریب طبقے کی تعلیمی ترقی کے لئے بڑی مستعدی سے خدمات انجام دی ہیں۔ حماد احمد صدر نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) ایچ ای سی اے نے حامد احمد صاحب کو جامعہ ہمدرد کا چانسلر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ پرو چانسلر کی حیثیت سے پروفیسر اقبال حسنین کا دوبارہ تقرر عمل میں آیا ہے۔ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) HECA جامعہ ہمدرد کو مالی معاونت کرتی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 02, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading