وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل بنے ہوئے ہیں کیونکہ وہ کھلےعام ہندستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ تعاون کرنے میں سنجیدہ ہے تو پھر اسے ان ہندوستانیوں کو حوالے کیا جانا چاہئے جو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے پاکستان میں مقیم ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی روزنامہ 'لا مونڈے' کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ہندوستان بھیجنے سے انکار نہیں کرتا ہے۔
دہشت گردی کو فروغ دینے والے پڑوسی ملک کے ساتھ بات کرنے کو کون تیار ہےوزیر خارجہ نے کہا ، 'اب ، مجھے بتائیں' کون سا ملک ایسے پڑوسی سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہو گا جو اس کے خلاف کھلےعام دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ ہمیں ایسے اقدامات (کارروائیوں)کی ضرورت ہے جو باضابطہ تعاون کیلئے رضامندی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا ، 'مثال کے طور پر، دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے ہندستانی مطلوب مجرم پاکستان میں رہ رہے ہیں۔ ہم پاکستان سے انہیں سونپ دینے کو کہہ رہے ہیں'۔ وہ واضح طور پرمافیا سرغنہ داؤد ابراہیم جیسے مجرموں کاذکر کر رہے تھے جن کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں چھپے ہیں۔
کشمیر میں حالات اب بہتر ہیںکشمیر کی صورتحال کے بارے میں ایس جے شنکر نے کہا کہ اگست میں اصلاحات کی وجہ سے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں تاکہ بنیاد پرست اور علیحدگی پسند عناصر کے پرتشدد کارروائی کے خطرے کو ٹالا جاسکے۔ صورتحال اب معمول کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ اگست میں ہندوستان نے ریاست کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا۔
جلد ہی کشمیر میں غیر ملکی صحافیوں کا خیرمقدم کیا جائے گاوزیر خارجہ نے کہا ، "یہ پابندیاں آہستہ آہستہ کم کردی گئی ہیں اور صورتحال معمول پر آنے کے بعد ٹیلی فون اور موبائل لائنیں بحال کردی گئی ہیں۔" دکانیں کھلی ہیں اور سیب کی کاشت کی جارہی ہے۔ حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ جیسے ہی علاقے میں حالات پر امن ہوجائیں گے ، غیر ملکی صحافیوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔