Hanuman Chalisa Row:نونیت رانا کی گرفتاری کے بعد ممبئی میں ہنگامہ، شیوسینکوں پر بھی ہوسکتی ہے کارروائی
ہنومان چالیسا پر تنازعہ (تصویر- پی ٹی آئی)
Hanuman Chalisa Row: بھلے ہی نونیت رانا نے ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا فیصلہ شام تک واپس لے لیا، لیکن انہیں اس سے راحت نہیں ملی۔ ہفتہ کی شام ممبئی پولیس ان کے گھر پہنچی اور انہیں ان کے شوہر روی رانا کے ساتھ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔
ممبئی: ممبئی میں آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد معاملہ مزید بڑھ گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شیوسینا کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد شیوسینا کے کارکن ایک بار پھر تھانے کے باہر پہنچ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران شیوسینکوں نے وہاں پہنچے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کی گاڑی پر بھی حملہ کیا۔ جس میں وہ زخمی بھی ہوئے۔جانیے اس معاملے سے جڑی اب تک کی تمام بڑی باتیں-
نونیت رانا کے وکیل نے لگائے یہ الزام نونیت رانا اور ان کے شوہر روی رانا کی گرفتاری کے بعد ان کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔ جس کے بعد اب دونوں کو 24 اپریل کو باندرہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان دونوں کے وکیل رضوان مرچنٹ نے اس گرفتاری کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی۔ جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ رانا جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
روی رانا اور نونیت رانا کے خلاف بمبئی پولیس ایکٹ کی دفعہ 153A، 35، 37، 135 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ میرے موکل کا کہنا ہے کہ گرفتاری غیر قانونی، ناجائز اور غیر آئینی ہے۔ ایک مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے ہے اور دوسرا ایم پی ہے۔ گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت لینی چاہیے تھی لیکن اجازت نہیں لی گئی۔ سپریم کورٹ کے مطابق دفعہ 41(A) کا نوٹس کیس کے آغاز سے 14 دن کے اندر دیا جانا چاہیے جو نہیں دیا گیا۔
پولیس نے کیا گرفتار بھلے ہی نونیت رانا نے ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسہ پڑھنے کا فیصلہ شام تک واپس لے لیا، لیکن انہیں اس سے راحت نہیں ملی۔ ہفتہ کی شام ممبئی پولیس ان کے گھر پہنچی اور انہیں ان کے شوہر روی رانا کے ساتھ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے بتایا کہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے ان دونوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153A (مختلف برادریوں میں مذہب کے نام پر نفرت پھیلانا) کے تحت ایف آئی آر درج کی اور اسی بنیاد پر دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔