اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اجمیر کے بعد اب Rajasthan کے ان تین اضلاع میں لگائی گئی دفعہ 144، جانئے پابندی

    راجستھان کے اجمیر کے بعد اب تین اضلاع دھولپور، ہنومان گڑھ اور سیکر میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ سیکر ضلع کے کلکٹر اوچل چترویدی نے اس کو لے کر احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ان احکامات میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کے ریلی جلوس اور احتجاج کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ پُرامن فرقہ وارانہ ماحول کے خلاف نعرے بازی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    • Share this:
      جے پور: راجستھان کے اجمیر کے بعد اب تین اضلاع دھولپور، ہنومان گڑھ اور سیکر میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ سیکر ضلع کے کلکٹر اوچل چترویدی نے اس کو لے کر احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ان احکامات میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کے ریلی جلوس اور احتجاج کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ پُرامن فرقہ وارانہ ماحول کے خلاف نعرے بازی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ وہیں دھولپور ضلع مجسٹریٹ آر کے جیسوال نے حکم میں بتایا کہ آئندہ مذہبی تہواروں- جینتیوں اور جلوس کے وسط میں، سماج دشمن عناصر امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، جس سے عام لوگوں کی سلامتی اور عوامی امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

      اس کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ہنومان گڑھ کلکٹر نمتھل ڈیڈیل نے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ان احکامات میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت کے ریلی، جلوس اور احتجاج پر روک ہوگی۔ اس کے لئے پہلے ایس ڈی ایم سے اجازت لینی ہوگی۔

      دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگی کارروائی

      واضح رہے کہ راجستھان کے تین اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد لوگوں کو ان کے ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔ کلکٹر کے ذریعہ احکامات میں پابندیوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سیکر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات میں اس کے پیچھے کا ترک بھی دیا گیا ہے۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ مختلف مواقع پر اجتماعی ریلی، جلوس اور احتجاج بھی بغیر اجازت کے منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس سے ضلع کی نقل وحمل اور لا اینڈ آرڈر خراب کرنے کا خدشہ بنا ہوا ہے۔ اس کو لے کر عام لوگوں کی سیکورٹی کے لحاظ سے دفعہ 144 نافذ کی جارہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: