ہریانہ اسمبلی انتخابات : شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روئیں ٹک ٹاک کوین سونالی پھوگاٹ !۔ ویڈیو وائرل

ہریانہ اسمبلی انتخابات 2019 میں آدم پور سیٹ سے بی جے پی امیدوار سونالی پھوگاٹ کو کانگریس امیدوار کلدیپ بشنوئی سے شکست کا منہ دیکھنا پرا ۔

Oct 24, 2019 08:04 PM IST | Updated on: Oct 24, 2019 08:04 PM IST
ہریانہ اسمبلی انتخابات : شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روئیں ٹک ٹاک کوین سونالی پھوگاٹ !۔ ویڈیو وائرل

ہریانہ اسمبلی انتخابات : شکست کے بعد پھوٹ پھوٹ کر روئیں ٹک ٹاک کوین سونالی پھوگاٹ !۔ ویڈیو وائرل

ہریانہ اسمبلی انتخابات 2019 میں آدم پور سیٹ سے بی جے پی امیدوار سونالی پھوگاٹ کو کانگریس امیدوار کلدیپ بشنوئی سے شکست کا منہ دیکھنا پرا ، جس کے بعد بی جے پی امیدوار اور ٹک ٹاک کوئن کے نام سے مشہور سونالی پھوگاٹ کا ٹک ٹاک پر روتے ہوئے ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے  ۔

یہ سبھی ویڈیو ان کی آدم پور سیٹ سے ہوئی شکست کے بعد اچانک ہی وائرل ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ یہ ویڈیو انہوں نے اس وقت بنایا تھا ، جب بی جے پی نے انہیں آدم پور سے ٹکٹ بھی نہیں دیا تھا ، لیکن لوگ ان ویڈیو کو سونالی کی شکست کے بعد کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر چٹکی لے رہے ہیں ۔

بتادیں کہ سونالی پھوگاٹ ٹک ٹاک پر کافی مشہور ہیں ۔ وہ آئے دن اپنے ویڈیو ٹک تاک پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔ سونالی نے نیوز 18 کو بتایا تھا کہ آدم پور سے ٹکٹ ملنے پر ٹک ٹاک پر ان کے فین فالوئنگ کی کا نمبر اچانک کافی بڑھا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر وہ پہلے کچھ وقفہ سے ویڈیو ڈالتی تھیں ، لیکن اب وہ ٹک ٹاک پر کافی سرگرم ہوگئی ہیں ۔

Loading...