کانگریس لیڈرہاردک پٹیل کوایک نامعلوم شخص نے ماراتھپڑ۔ دیکھیں ویڈیو

طمانچہ رسید کرنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

Apr 19, 2019 12:36 PM IST | Updated on: Apr 19, 2019 12:38 PM IST
کانگریس لیڈرہاردک پٹیل کوایک نامعلوم شخص نے ماراتھپڑ۔ دیکھیں ویڈیو

گجرات میں کانگریس لیڈرہاردگ پٹیل کو اس وقت تلخ تجربہ کاسامناہوا۔ جب ایک نامعلوم شخص نے اسٹیج پرآکرانہیں تھپڑمارا۔ گجرات کے سریندرنگرمیں کانگریس لیڈروپاٹیداراندولن سیمتی کے سربراہ ہاردگ پٹیل اسٹیج پرخطاب کررہے تھے ۔اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

جیساکہ آپ ویڈیومیں دیکھ سکتےہیں کہ ہاردگ پٹیل کے خطاب کے  دوران ایک نامعلوم شخص اسٹیج پرآتاہےاورہاردگ پٹیل کواچانک طمانچہ رسید کردیتاہے۔جس کے فوری بعد ہاردگ پٹیل اور اس شختص کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوتی ہے۔اس کے فوری بعد اسٹیج پرموجودکانگریس کے کارکنوں نے اس کو پکڑلیااوراس کو مارا۔پیٹا۔جس کے نیتجے میں نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا۔طمانچہ رسید کرنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

Loading...

 

Loading...