ہردوئی: اترپردیش (Uttar Pradesh News) کے ہردوئی (Hardoi News) میں گٹکھا تاجر کے گھر زبردست چھاپہ ماری (IT Raid) جاری ہے۔ ہردوئی میں گٹکھا کاروباری (Gutka Businessman) 'اوستھی برادران' کے گھر سمیت 10 ٹھکانوں پر گزشتہ 52 گھنٹے سے انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری ہے۔ آئی ٹی محکمہ کے تقریباً 100 افسران گزشتہ 52 گھنٹے سے گھر اور الگ الگ ٹھکانوں پر اوستھی برادران کے مبینہ کالے کارناموں کی کنڈلی کھنگالنے میں مصروف ہوئی ہے۔ اس ریڈ میں ابھی تک کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں ہوا ہے، مگر ایسا مانا جا رہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کو کروڑوں روپئے ہاتھ لگے ہیں۔
دراصل، ہردوئی میں نگھیٹا روڈ باشندہ سدھیر اوستھی اور پنیت اوستھی کی ’اوستھی زردہ بھنڈار‘ نام سے فرم ہے۔ دونوں بھائی زردہ اور پان مسالے کا کاروبار کرتے ہیں۔ زردہ کاروباری کے تقریباً 10 سے زیادہ ٹھکانوں پر انکم ٹیکس نے بدھ کی صبح ریڈ کی تھی، جو ابھی بھی جاری ہے۔ دیر رات ریڈ کا کام ضرور رکا، افسران نے آرام کیا، مگر انکم ٹیکس محکمہ کے افسران نے اس درمیان بھی کسی کو نہ باہر جانے کی اجازت دی اور نہ ہی کسی کو اندر آنے کی۔ صبح ہوتے ہی پھر نقدی اور کاغذات کی جانچ شروع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں۔کیا امریکہ کو کھٹک رہی ہے ہندوستان-روس کی دوستی؟ یوکرین بحران کی آڑ میں US نے دیا بڑا بیانبتایا جا رہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر بھرت اوستھی کی قیادت میں بدھ کی صبح زردہ کاروباری کے یہاں ہوئی ریڈ ابھی بھی جاری ہے۔ تقریباً 52 گھنٹے سے زیادہ وقت سے 10 سے زیادہ ٹھکانوں پر مسلسل جاری ہے۔ حالانکہ اتنا ضرور ابھی سامنے آیا ہے کہ گھر پر چھاپہ ماری کے دوران کروڑوں روپئے محکمہ انکم ٹیکس کے لوگوں کو ملے ہیں۔ یہ روپئے بوریوں میں بھرے بتائے جا رہے تھے۔ اس کے علاوہ کئی اہم دستاویز بھی افسران کے ہاتھ لگے ہیں، جن کو افسران نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
جس طرح مسلسل 52 گھنٹوں سے انکم ٹیکس محکمہ کی یہ چھاپہ ماری جاری ہے، اس سے جانکاروں کا کہنا ہے کہ افسران کے ہاتھ کوئی بے حد اہم دستاویز لگے ہیں یا ایک بڑا انکشاف ضرور ہوسکتا ہے، کیونکہ عموماً چھوٹی موٹی ریڈ 24 گھنٹے کے اندر مکمل ہوجاتی ہے، لیکن 52 گھنٹے سے چل رہی ریڈ اپنے آپ میں بہت کچھ بیان کر رہی ہے۔ حالانکہ، ابھی باضابطہ طور پر انکم ٹیکس کے افسران نے کچھ بھی نہیں کہا ہے اور اندر سے ہی ساری کارروائی کو انجام دیا جا رہا ہے۔ گھر کے باہر پی اے سی کو ضرور تعینات کر دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔