உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عاشق سے بریک اپ ہوا تو لڑکی نے کرلی خودکشی، سوسائڈ نوٹ لکھ کر مانگا انصاف

    عاشق سے بریک اپ ہوا تو لڑکی نے کرلی خودکشی

    عاشق سے بریک اپ ہوا تو لڑکی نے کرلی خودکشی

    Suicide In Love Affair: لڑکی کے ذریعہ خودکشی کئے جانے کا یہ حادثہ اترپردیش کے ہردوئی کا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے جائے حادثہ سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد کیا ہے۔ اس سوسائڈ نوٹ میں لڑکی نے اپنے عاشق کو سزا دلانے کی گہارلگائی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hardoi, India
    • Share this:
      ہردوئی: اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں ایک معشوقہ نے اپنے عاشق کی بے وفائی سے مایوس ہوکر پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔ لڑکی نے پھانسی لگانے سے پہلے خواتین ہیلپ لائن پر فون کیا اور خودکشی کی بات کہی، لیکن جب تک پولیس موقع پر پہنچتی، لڑکی کی پھانسی لگنے سے موت ہوچکی تھی۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے ایک سوسائڈ نوٹ لکھا، جس میں اس نے اپنی موت کا ذمہ دار اپنے عاشق کو بتایا ہے۔

      خود کشی کرنے سے پہلے معشوقہ نے سوسائڈ نوٹ لکھ کر اپنی معشوقہ پر الزام لگایا کہ اس نے میرے ساتھ پیار کا ڈرامہ کیا اور میرے جسم سے کھیلنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا۔ معشوقہ نے سوسائڈ نوٹ میں اپنے عاشق کے اوپر کارروائی کرنے کی بھی گہار لگائی ہے۔ معشوقہ کی موت کے بعد ملے سوسائڈ نوٹ اور گھر والوں کی تحریر پر پولیس نے ملزم عاشق کے خلاف مقدمہ درج کرکے مہلوک کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔
      لڑکی نے خود کشی کرنے سے پہلے 1090 یعنی خواتین ہیلپ لائن کو فون کیا اور پھر فون پر سوسائڈ کرنے کی وجہ کی جانکاری بھی دی، جس کے بعد جب تک مقامی تھانے کی پولیس 8 سے 9 منٹ کے اندر اس کے گھر پر پہنچی، تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔ پولیس نے مہلوک کی ماں رام کلی کی تحریر پر ملزم پرتیوش اس کے بھائی آشیش اور ماں راجکماری کے خلاف خود کشی کے لئے اکسانے کا معاملہ درج کیا ہے۔

      معاملہ ہردوئی ضلع کے کوتوالی پہانی علاقے کے ریگائی گاوں کا ہے، جہاں خوشی رام کی 20 سالہ بیٹی وندنا نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ وندنا نے اپنی موت کے لئے گاوں کے باشندہ اپنے عاشق پرتیوش عرف آدرش موریہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وندنا بلگرام تحصیل علاقے کے ایک ڈگری کالج میں بی اے کی طالبہ تھی اور گاوں کا رہنے والا پرتیوش عرف آدرش موریہ ہردوئی میں رہ کر پڑھائی کرتا تھا۔

      اس دوران ایک ہی گاوں کے ہونے کے سبب دونوں کے درمیان نزدیکیاں بڑھ گئیں، لیکن کچھ دن پہلے آدرش موریہ نے اس سے پیچھا چھڑانا شروع کردیا تھا، جس کے سبب عاشق کی بے وفائی سے پریشان ہوکر اس نے گھر کے اندر پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔ فی الحال پولیس نے گھر والوں کی شکایت پر ملزم عاشق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے۔ پولیس اس پورے معاملے میں جانچ کے بعد کارروائی کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: