اتراکھنڈ اسٹنگ آپریشن : سی بی آئی نے 24 مئی کو ہریش راوت کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا دہلی

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اسٹنگ معاملے میں اتراکھنڈ کے وزیراعلی ہریش راوت کو آج سمن بھیجا ہے۔

May 22, 2016 05:22 PM IST | Updated on: May 22, 2016 05:23 PM IST
اتراکھنڈ اسٹنگ آپریشن : سی بی آئی نے 24 مئی کو ہریش راوت کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا دہلی

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اسٹنگ معاملے میں اتراکھنڈ کے وزیراعلی ہریش راوت کو آج سمن بھیجا ہے۔ اسٹنگ آپریشن کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا تھا ، جس میں مسٹر راوت مبینہ طور پر کانگریس کے باغی ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سودے بازی کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ سی بی آئی کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ مسٹرراوت کو پوچھ تاچھ کےلئے 24 جولائی کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

سی بی آئی نے 18 مئی کو اتراکھنڈ حکومت کے ذریعہ جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کو خارج کردیا تھا۔ واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں صدر راج کے دوران گورنر نے اسٹنگ معاملے میں سی بی آئی کے سفارش کی تھی لیکن ہریش راوت کے دوبارہ حکومت بنانے کے بعد انہوں نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کو واپس لینے کے لئے ایک نوٹی فیکیشن جاری کردیا تھا لیکن سی بی آئی نے اسے مسترد کردیا۔

Loading...

Loading...