ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میں اپنی ماں کو ICU میں چھوڑ کر پارلیمنٹ پہنچی تھی ، دکھ ہے میری آواز نہیں سنی گئی : ہرسمرت کور بادل

ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ بہت دکھ ہوا کہ میری آواز نہیں سنی گئی ، ان اہم بلوں پر پارلیمنٹ کی بحث میں شرکت کیلئے میں اپنی ماں کو آئی سی یو میں چھوڑ کر پہنچی تھی ۔

  • Share this:
میں اپنی ماں کو ICU میں چھوڑ کر پارلیمنٹ پہنچی تھی ، دکھ ہے میری آواز نہیں سنی گئی : ہرسمرت کور بادل
میں اپنی ماں کو ICU میں چھوڑ کر پارلیمنٹ پہنچی تھی ، دکھ ہے میری آواز نہیں سنی گئی : ہرسمرت کور بادل ۔ فائل فوٹو ۔

مرکزی وزیر کے عہدہ سے استعفی دینے کے ایک دن بعد شیرومنی اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ انہیں کافی دکھ پہنچا کہ ان کی بات نہیں سنی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان بلوں کو آگے بڑھانے سے پہلے کسانوں کے سبھی خدشات کو دور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو دئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں سرکار سے مسلسل اپیل کرتی رہی کہ کسانوں کے سبھی خدشات اور ڈر کو دور کئے بغیر زراعتی بلوں کو آگے نہیں بڑھایا جائے ۔ ان بلوں کو پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی کو بھیج دیا جانا چاہئے اور سرکار کو سبھی متعلقہ فریقوں خاص طور سے کسانوں سے بات چیت کرنی چاہئے ۔


ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ وزرا کی کونسل میں آرڈیننس آنے کے بعد میں اس کی مخالفت کرتی رہی ہوں ، پنجاب اور کسانوں کے نمائندہ کے طور پر میں نے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے وزیر کا عہدہ چھوڑ دیا ۔ ہرسمرت کور بادل نے کہا کہ بہت دکھ ہوا کہ میری آواز نہیں سنی گئی ، ان اہم بلوں پر پارلیمنٹ کی بحث میں شرکت کیلئے میں اپنی ماں کو آئی سی یو میں چھوڑ کر پہنچی تھی ۔ ہرسمرت کور نے جمعرات کو وزیر کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔


ہرسمرت کور نے کیا تھا یہ ٹویٹ


ہرسمرت کور بادل نے ٹویٹ کرکے لکھا : میں نے کسان مخالفت آرڈیننس اور قانون کی مخالفت میں مرکزی کابینہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ مجھے فخر ہے کہ میں کسانوں کے ساتھ ان کی بیٹی اور بہن کی طرح کھڑی ہوں ۔ ہرسمرت کور بادل مودی حکومت میں اکالی دل کی واحد نمائندہ تھیں ۔

اکالی دل ، بی جے پی کی سب سے پرانی ساتھی پارٹی ہے ۔ لوک سبھا میں اکالی دل کے دو ممبران پارلیمنٹ ہیں جبکہ راجیہ سبھا میں شیرومنی اکالی دل کے اراکین کی تعداد تین ہے ۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے جمعہ کی صبح ہرسمرت کور کا استعفی منظور کرلیا ۔ مرکزی وزیر نریندر تومر کو ان کی وزارت کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 18, 2020 07:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading