پاکستان کو راجناتھ سنگھ کی نصیحت ، دہشت گردی ختم کرو ورنہ کئی حصوں میں ہو جاوگے تقسیم

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں پاکستان کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اس کواپنے سوچنےکےطور طریقوں اوراپنی سوچ کی سمت کوبدلنا چاہئے ورنہ پاکستان جو پہلے دوحصوں میں تقسیم ہوا تھا ، اب کئی حصوں میں تقسیم ہوجائےگا۔

Oct 13, 2019 07:40 PM IST | Updated on: Oct 13, 2019 08:35 PM IST
پاکستان کو راجناتھ سنگھ کی نصیحت ، دہشت گردی ختم کرو ورنہ کئی حصوں میں ہو جاوگے تقسیم

پاکستان کو راجناتھ سنگھ کی نصحیت ، دہشت گردی ختم کرو ورنہ کئی حصوں میں ہو جاوگے تقسیم

ہریانہ اسمبلی انتخابات 2019 کیلئے بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔ اتوار کو مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ہریانہ کے پٹودی میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرنے کیلئے پہنچے ۔ راجناتھ سنگھ نے اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے منوہر لال کھٹر حکومت کی جم کر تعریف کی ۔ اس ریلی میں راجناتھ سنگھ نے دہشت گردی کو فروغ دینے پر پڑوسی ملک پاکستان کو وارننگ بھی دی ۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کو بھول جائے ، 1947 میں ٹو نیشن تھیوری کی بنیاد پر ہندوستان کی تقسیم کرادی گئی ۔ مگر 1971 میں پھر پاکستان کے دو ٹکرے ہوگئے ۔ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو پاکستان کو بکھرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

Loading...

راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ آج پوری عاجزی کے ساتھ میں پاکستان کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اس کو اپنے سوچنے کے طور طریقوں اور اپنی سوچ کی سمت کو بدلنا چاہئے ورنہ پاکستان جو پہلے دو حصوں میں تقسیم ہوا تھا ، اب کئی حصوں میں تقسیم ہوجائے گا ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارا تو یہ ماننا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایمانداری سے جنگ لڑے اور اگر اس کے اندر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی طاقت نہیں ہے تو وہ ہندوستان کی مدد لے سکتا ہے ۔ ہماری حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے میں پاکستان کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔

رافیل طیاروں کو لے کر ہوری بحث پر راجناتھ سنگھ نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے پاس پہلے ہی رافیل ہوتا تو بالاکوٹ میں موجود دہشت گردی کے ٹھکانے کو نیست و نابود کرنے کیلئے پاکستان جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ۔ یہ طیارہ ہندوستان کی سرزمین سے ہی وہاں موجود دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کردیتا ۔

کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کانگریس کو تو خوش ہونا چاہئے تھا کہ ہمارا ملک طاقتوار ہورہا ہے ، لیکن کانگریس کبھی ایسا نہیں کرسکتی ، کیونکہ اس کی نیت میں کھوٹ ہے ۔

Loading...