Haryana News: سدھو موسے والا کے 20 سال کے مداح نے کی خودکشی، چنڈی گڑھ میں علاج کے دوران موت
Haryana News: سدھو موسے والا کے 20 سال کے مداح نے کی خودکشی، چنڈی گڑھ میں علاج کے دوران موت
Sidhu Moosewal Fan: مرنے والے نوجوان کی شناخت جسویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ، جو ڈیرا بسی کا رہنے والا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مرنے والے نوجوان نے گزشتہ دن بدھ کو سدھو موسے کا بھوگ ٹی وی پر لائیو دیکھا، جس سے پریشان ہوکر اس نے زہریلی چیز کھالی ۔
چنڈی گڑھ : سنگر سدھو موسے والا کے قتل پر ان کے فینس کو اب بھی یقین نہیں ہورپا رہا ہے ۔ کچھ فینس کیلئے یہ صدمہ سے کم نہیں ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کو بھی اس غم میں ختم کررہے ہیں ۔ ایسا ہی ایک معاملہ چنڈی گڑھ سے متصل ڈیرا بسی سے سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک 20 سال کے نوجوان نے سدھو موسے والا کی موت کے غم میں خودکشی کرلی ۔
مرنے والے نوجوان کی شناخت جسویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ، جو ڈیرا بسی کا رہنے والا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ مرنے والے نوجوان نے گزشتہ دن بدھ کو سدھو موسے کا بھوگ ٹی وی پر لائیو دیکھا، جس سے پریشان ہوکر اس نے زہریلی چیز کھالی ۔ پولیس کو دئے بیان میں اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کا لڑکا سدھو موسے والا کا بہت بڑا فین تھا ۔ وہ اس کے گانے کافی سنتا تھا ۔
جب سدھو موسے والا کی اچانک موت ہوئی تو اس کو بہت بڑا جھٹکا لگا اور اس دن سے ہی وہ پریشان رہ رہا تھا ۔ بدھ کو جسویندر نے ٹی وی پر سدھو موسے والا کا لائیو بھوگ دیکھا تو وہ پریشان ہوگیا ۔ دوپہر تقریبا ساڑھے بارہ بجے اس نے زہر پی لیا ۔ اس کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کو سول اسپتال ڈیرا بسی لے جایا گیا ۔ حالت زیادہ سنگین ہونے کی وجہ سے اس کو ڈاکٹروں نے چنڈی گڑھ کے جی ایم سی ایچ 32 میں منتقل کردیا ، جہاں جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے اس کی موت ہوگئی ۔
غور طلب ہے کہ سدھو موسے والا نوجوانوں کے درمیان کافی مقبول تھے ۔ ان کے گائے گانے نوجوانوں کے درمیان کافی مقبول تھے ۔ گزشتہ دنوں جب سنگر سدھو کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تو ان کے فینس کیلئے یہ کافی افسوسناک خبر تھی ۔
قتل کے بعد سے ہی ان کے فینس کافی پریشان تھے ۔ کئی فینس ان کی موت پر ابھی بھی یقین نہیں کرپا رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں بھی ان کے ایک مداح نے خودکشی کرلی تھی ۔ دوسری جانب ان کے فینس چاہتے ہیں کہ سدھو موسے والا کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔