پٹھان کوٹ ۔ جالندھر ہائی وے پر 4 مشتبہ حراست میں ، پہن رکھی تھی فوج کی وردی
واضح ہو کہ پکڑے گئے چاروں مشتبہ نے فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ اس معاملے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس والے اس مشتبہ کو گاڑی سے اتار کر پولیس تھانے لے جا رہے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 30, 2018 04:36 PM IST

واضح ہو کہ پکڑے گئے چاروں مشتبہ نے فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ اس معاملے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس والے اس مشتبہ کو گاڑی سے اتار کر پولیس تھانے لے جا رہے ہیں۔
پٹھان کوٹ ۔ جالندھر قومی شاہراہ پر گاؤں نگلپوت کے پاس پنجاب پولیس نے چار مشتبہ کو حراست میں لیا ہے۔ چاروں ہماچل نمبر کی اسکارپیو گاڑی میں سوار ہوکر جا رہے تھے۔ پولیس کے ذریعے ناکے پر چیکنگ کے دوران شک ہونے پرچاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس چاروں مشتبہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
واضح ہو کہ پکڑے گئے چاروں مشتبہ نے فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ اس معاملے کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس والے اس مشتبہ کو گاڑی سے اتار کر پولیس تھانے لے جا رہے ہیں۔
بتادیں کہ گزشتہ ہفتے بھی پٹھان کوٹ کے شادی پورہ گاؤں میں ایک کسان نے چھ مشتبہ کو دیکھنے کا دعوی کیا تھا۔پٹھان کوٹ میں آرمی کی یونیفارم پہنے 5 مشتبہ آئے نظر ، سرچ آپریشن جاری