உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشہور سنگر دلیر مہندی کو ہائی کورٹ سے ملی بڑی راحت، سزا سسپینڈ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

    دلیر مہندی کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت، سزا سسپینڈ ۔ فائل فوٹو ۔

    دلیر مہندی کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت، سزا سسپینڈ ۔ فائل فوٹو ۔

    کبوتر بازی کے معاملہ کی سزا کاٹ رہے دلیر مہندی کو پنجاب ۔ ہریانہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے ۔ ہائی کورٹ نے 19 سال پرانے کتوبر بازی کے معاملہ میں سزا کو معطل کردیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Haryana | Chandigarh | Punjab
    • Share this:
      چنڈی گڑھ : کبوتر بازی کے معاملہ کی سزا کاٹ رہے دلیر مہندی کو پنجاب ۔ ہریانہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے ۔ ہائی کورٹ نے 19 سال پرانے کتوبر بازی کے معاملہ میں سزا کو معطل کردیا ہے ۔ بتادیں کہ پولیس نے بخشش سنگھ نام کے شخص کی شکایت پر 2003 میں دلیر کے خلاف معاملہ درج کیا تھا ۔ ٹرائل کورٹ نے دلیر مہندی کو دو سال کی سزا سنائی تھی ۔ اس معاملہ میں دلیر مہندی کے بھائی شمشیر سنگھ بھی شریک ملزم تھے، لیکن 2017 میں ان کی موت ہوگئی تھی ۔

      دراصل دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنی منڈلی کے اراکین کے طور لوگوں کو غیر قانونی طریقہ سے بیرون ممالک بھیجنے کیلئے موٹی پیسیج منی چارج کی تھی ۔ بخشش سنگھ نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ ان سے پندرہ لاکھ روپے مانگے گئے تھے، لیکن ڈیل بارہ لاکھ روپے میں ہوئی تھی اور یہ پیسہ بھی دیا گیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں۔کشمیر میں ایک اور دردناک حادثہ، راجوری میں بس کھائی میں گری، 5کی موت، 15 زخمی


      الزام تھا کہ بعد میں پانچ لاکھ روپے اور مانگے گئے تھے تب شکایت کنندہ نے اتنے پیسے نہ ہونے کی بات کہہ کر صرف ایک لاکھ روپے اور دیا ، لیکن تب بھی دلیر ان کو کناڈا بھیجنے میں ناکام رہے ۔ اس کے بعد پیسے بھی نہیں لوٹائے گئے ۔ ساتھ ہی ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: لکھیم پورکھیری کیس: پوسٹ مارٹ سے انکشاف، ریپ کے بعد گلا دبا کر کیا گیادونوں بہنوں کا قتل


      2018 میں جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت نے دونوں بھائیوں کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور انہیں دو سال جیل کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں ضمانت دیدی گئی تھی اور بعد میں انہوں نے سیشن عدالت میں اپیل دائر کی تھی ۔

       

      2003 میں صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیس کے مطابق یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مہندی برادران نے 1998 اور 1999 میں دو منڈلیاں لی تھیں، اس دوران دس لوگوں کو گروپ کے اراکین کے طور پر امریکہ لے جایا گیا اور غیر قانونی طور پر وہیں چھوڑ دیا گیا تھا ۔ پہلی شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے سنگر کے خلاف اسی طرح کی 35 مزید شکایتیں ملی تھیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: