ہریانہ الیکشن کے نتائج سے ناراض امت شاہ، کھٹر کو لگائی پھٹکار، دہلی کیا طلب: ذرائع

اسمبلی الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے محنتی چہروں کو پیچھے کر کے غلط طرح سے ٹکٹ تقسیم کرنے سے امت شاہ ناراض ہیں۔

Oct 24, 2019 12:10 PM IST | Updated on: Oct 24, 2019 12:12 PM IST
ہریانہ الیکشن کے نتائج سے ناراض امت شاہ، کھٹر کو لگائی پھٹکار، دہلی کیا طلب: ذرائع

امت شاہ۔ منوہر لال کھٹر: فائل فوٹو

چندی گڑھ ۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو پارٹی کے صدر امت شاہ نے دہلی طلب کیا ہے۔ بی جے پی اعلیٰ کمان نے انہیں دوپہر دو بجے تک دہلی پہنچنے کو کہا ہے۔ کھٹر قومی صدر امت شاہ اور کارگزار قومی صدر جگت پرکاش نڈا سے بی جے پی دفتر میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، امت شاہ نے وزیر اعلیٰ کھٹر کو کڑی پھٹکار لگائی ہے۔

اسمبلی الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے محنتی چہروں کو پیچھے کر کے غلط طرح سے ٹکٹ تقسیم کرنے سے امت شاہ ناراض ہیں۔ تقریبا دو درجن اسمبلی سیٹوں پر باغیوں نے بی جے پی کا کھیل بگاڑ دیا ہے۔ کئی سیٹوں پر آزاد امیدوار کے طور پر لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈران آگے چل رہے ہیں۔ منوہر لال کھٹر اب سے تھوڑی دیر میں چندی گڑھ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دہلی پہنچیں گے۔

Loading...

بتا دیں کہ ہریانہ اسمبلی الیکشن 2019 کے رجحانات میں کھٹر کے چار وزرا پیچھے چل رہے ہیں۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com