Faridabad News: بیٹری بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ، دھنوئیں میں دم گھٹنے سے تین ملازمین کی دردناک موت
Faridabad News: بیٹری بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ، دھنوئیں میں دم گھٹنے سے تین ملازمین کی دردناک موت
Fire in Faridabad : ہریانہ کے فریدآباد میں واقع سیکٹر 37 میں اننگ پور ڈیری کے نزدیک بیٹری بنانے والی ایک فیکٹر میں صبح گیارہ بجے آگ لگ گئی ۔ اندر کام کررہے تین ملازمین کی دھنوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے دردناک موت ہوگئی ۔
فریدآباد : ہریانہ کے فریدآباد میں واقع سیکٹر 37 میں اننگ پور ڈیری کے نزدیک بیٹری بنانے والی ایک فیکٹر میں صبح گیارہ بجے آگ لگ گئی ۔ اندر کام کررہے تین ملازمین کی دھنوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے دردناک موت ہوگئی ۔ فائر افسر کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور پہلی منزل کے باتھ روم سے تین لوگوں کی لاش نکالی گئی ہے ۔ فیکٹری میں فائر فائٹنگ کا کوئی انتظام نہیں تھا، بہر حال فائر ایکٹ کے تحت اب کارروائی کی جائے گی ۔
اسسٹنٹ ڈویژنل فائر افسر ستیہ وان سمریوال نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 11 بج کر 15 منٹ پر ملی تھی ، جس پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا اور انہوں نے آگ پر قابو بھی پالیا۔ آگ بجھانے کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں پہلی منزل کے باتھ روم سے 3 ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں ںے بتایا کہ یہ فیکٹری 50 گز کے پلاٹ میں بنی ہوئی تھی ، جس میں بیسمنٹ گراونڈ اور فرسٹ فلور بنایا ہوا تھا ۔ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی اور اس کا دھنواں جب پہلی منزل تک پہنچا ، تو اس وقت تین ملازمین کام کررہے تھے ، جنہوں نے خود کو باتھ روم میں بند کرلیا اور دھنوئیں سے دم گھٹنے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ افسر کے مطابق فائر سیفٹی کا یہاں پر کوئی انتطام نہیں تھا اور فائر ایکٹ کے تحت اب کارروائی کی جائے گی۔
اس سے پہلے آگ لگنے کا واقعہ پیش آتے ہی جائے واقعہ پر ہنگامہ اور افراتفری مچ گئی، وہاں پر سیکڑوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور جس کے پاس جو انتظام تھا، اس سے پانی لے کر آگ بجھانے میں مدد کرنے لگا۔ کچھ لوگ جائے واقعہ پر فوٹو اور ویڈیو بنانے میں بھی مصروف رہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔