உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرسی پر بیٹھے بیٹھے سکینڈ بھر میں آگئی موت ، سامنے کھڑے لوگ بھی نہیں سمجھ پائے ماجرہ، دیکھئے وائرل وایڈیو

    کرسی پر بیٹھے بیٹھے سکینڈ بھر میں آگئی موت ، سامنے کھڑے لوگ بھی نہیں سمجھ پائے ماجرہ، دیکھئے وائرل وایڈیو

    کرسی پر بیٹھے بیٹھے سکینڈ بھر میں آگئی موت ، سامنے کھڑے لوگ بھی نہیں سمجھ پائے ماجرہ، دیکھئے وائرل وایڈیو

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہوٹل پر گراہکوں کی بھیڑ لگی ہے ۔ وہ گراہکوں سے پیسے کا لین دین کررہے تھے ۔ تبھی اچانک ہارٹ اٹیک ہوگیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کچھ سکینڈ میں ہی کرسی پر سے گرگئے ۔

    • Share this:
      فتح آباد : ہریانہ کے فتح آباد میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں کے بس اسٹینڈ کے پاس واقع اروڑہ ہوٹل کے مالک بلونت رائے کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت ہوگئی ۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ گراہکوں کو سنبھال رہے تھے ، اسی دوران ان کو ہارٹ اٹیک آگیا اور سب کے سامنے دیکھتے دیکھتے ہی ان کی روح پرواز کرگئی ۔ وہیں یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے ۔

      ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہوٹل پر گراہکوں کی بھیڑ لگی ہے ۔ وہ گراہکوں سے پیسے کا لین دین کررہے تھے ۔ تبھی اچانک ہارٹ اٹیک ہوگیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کچھ سکینڈ میں ہی کرسی پر سے گرگئے اور گراہکوں کے سامنے ہی ان کی موت ہوگئی ۔ سب کچھ اتنا جلدی ہوا کہ گراہک بھی کچھ سمجھ نہیں پائے ۔

      وہیں اس دوران ایک دیگر گرایک بھی آیا ۔ اس کو بھی ہوٹل مالک کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں ملا ۔ ایسے میں گراہک بار بار بل لینے کو کہتا رہا ، مگر وہ کچھ نہیں بولے ۔ اسی دوران بلونت رائے اچانک کرسی سے نیچے گرگئے ۔ ایسے میں ایک دیگر گراہک نے آکر انہیں سنبھالا ، تب تک ان کی موت ہوچکی تھی ۔

      بتادیں کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کا ایک معاملہ مدھیہ پردیش میں سامنے آیا تھا ۔ تب 57 سال کے شخص کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی کچھ ہی سکینڈ میں موت ہوگئی تھی ۔ یہ پورا واقعہ وہاں دکان میں لگے ایک سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا تھا ۔  سیہور کے ایک گاوں بلقیس گنج میں کرسی پر بیٹھے بیٹھے شخص کی سانسیں رک گئیں اور اس کی موت ہوگئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: