شرمناک : سگے بھائی پر 12 سال کی معصوم بہن کی آبروریزی کا لگا الزام ، ملزم فرار
فتح آباد میں 12 سال کی ایک بچی کی اس کے سگے بھائی کے ذریعہ آبروریزی اور استحصال کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 10, 2018 01:19 PM IST

علامتی تصویر
فتح آباد میں 12 سال کی ایک بچی کی اس کے سگے بھائی کے ذریعہ آبروریزی اور استحصال کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو اس سلسلہ میں اطلاع ملی تو بچی کی کاونسلنگ کرائی گئی اور کاونسلنگ کے دوران بچی نے اپنی آپ بیتی بتائی تو معاملہ سی ڈبلیو سی کو بھیج دیا گیا۔
سی ڈبلیو سی کی جانب سے معاملہ میں بچی کی آبروریزی اور استحصال کے الزام میں سگے بھائی کے خلاف کیس درج کرنے کی رپورٹ پولیس کو بھیجی گئی۔ ڈی ایس پی امید سنگھ نے اطلاع دیتےہوئے بتایا کہ سی ڈبلیو سی کی رپورٹ کی بنیاد پر خاتون تھانہ پولیس نے متاثرہ 12 سالہ بچی کے بڑے بھائی کے خلاف آبروریزی کی دفعات اور پوسکو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا ہے اور پورے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ بچی کے والدین کی موت ہو چکی ہے اور وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ رہتی تھی ۔ متاثرہ نے پولیس کو دئے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ اس کا بڑا بھائی جو کہ نابالغ ہے ، وہ مسلسل اس کی آبروریزی کر رہا تھا اور اس کو پریشان بھی کرتا تھا ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ کیس درج کرکے جانچ کی جارہی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ وہیں بچی کو سی ڈبلیو سی کی جانب سے نامزد یتیم خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
بچی کے ساتھ اس کے چھوٹے بھائی جس کی عمر تقریبا 10 سال ہے ، اس کو بھی یتیم خانہ میں ہی رکھا گیا ہے ۔ شرمسار کردینے والے اس واقعہ سے ہر کوئی حیران ہے۔ وہیں پولیس پورے معاملہ کی باریکی کے ساتھ جانچ میں مصروف ہوگئی ہے اور ملزم کی تلاش کررہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : کرایہ کا مکان تلاش کررہی داروغہ کی اہلیہ کی طمنچہ کے نوک پر آبروریزی ، ملزم گرفتار