ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیوی نے فحش فلم دیکھنے سے منع کیا تو شوہر نے کردی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شوہر اس پر فحش فلم دیکھنے کیلئے دباو ڈالتا تھا ۔ فلم نہ دیکھنے پر اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا ۔

  • Share this:
بیوی نے فحش فلم دیکھنے سے منع کیا تو شوہر نے کردی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش
علامتی تصویر

ہریانہ کے پانی پت ضلع میں شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی کی پٹائی کی وجہ حیران کردینے والی ہے ۔ دراصل الزام ہے کہ خاتون کے شوہر نے اس کو زبردستی فحش ویڈیو دکھانے کی کوشش کی ۔ خاتون نے جب ویڈیو دیکھنے سے منع کیا تو شوہر نے اس کی پٹائی کردی ۔ یہی نہیں ملزم نے چننی سے اس کا گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کی ۔ خاتون نے پولیس میں اس کی شکایت کی ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔


وہیں غصہ میں خاتون کے بھائی نے اس کے شوہر کا ڈنڈا سے مار کر سر پھوڑ دیا ۔ کرنال کے اسندھ حلقہ کے ایک گاوں کی خاتون نے بتایا کہ تقریبا چار سال پہلے اس کی شادی آٹھ مرلا چوکی حلقہ کے ایک گاوں میں ہوئی تھی ۔ سسرال والے جہیز کیلئے استحصال کرتے تھے ۔ شوہر ، ساس اور سسر اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے تھے ۔ پیر کو وہ بھائی کے ساتھ سسرال آئی تھی ۔ شوہر نے مار پیٹ کرکے چننی سے اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی ۔


خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شوہر اس پر فحش فلم دیکھنے کیلئے دباو ڈالتا تھا ۔ فلم نہ دیکھنے پر اس کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا ۔ بھائی نے بچانے کی کوشش کی ، تو شوہر نے اس کی بھی پٹائی کردی ، جس پر خاتون کے بھائی نے ڈنڈے سے اس کے شوہر پر حملہ کردیا ۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ آئے تو خاتون اپنے بھائی کے ساتھ بھاگ گئی ۔


انہوں نے ایک بائیک سوار سے مدد مانگی اور آٹھ مرلا چوکی پہنچ گئے ۔ الزام ہے کہ پولیس نے ان کی سنوائی کرکے انہیں ہی دھمکایا ۔ اس بارے میں پولیس نے بتایا کہ خاتون شوہر سے جھگڑا کرکے دو سال سے مائیکے میں رہی رہی ہے ۔ خاتون نے بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کی پٹائی کی ہے ۔ شوہر نے مار پیٹ اور گھر سے دس لاکھ روپے لے جانے کی شکایت کی ہے ۔ فی الحال معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔
First published: Jun 25, 2020 05:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading