پیٹ میں درد کی شکایت لے کر 13 سال کی نابالغ لڑکی پہنچی اسپتال تو ہوا سنسنی خیز انکشاف ، جان کر سب کے اڑ گئے ہوش

پورے معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچی کے پیٹ میں تیز درد ہوا ۔ اس کے بعد اس نے اپنے اہل خانہ کو اس بارے میں بتایا ۔ بچی نے بتایا کہ تقریبا تین چار مہینے پہلے ایک لڑکے نے اس کی آبروریزی کی تھی ۔

Jul 26, 2019 09:56 PM IST | Updated on: Jul 26, 2019 09:56 PM IST
پیٹ میں درد کی شکایت لے کر 13 سال کی نابالغ لڑکی پہنچی اسپتال تو ہوا سنسنی خیز انکشاف ، جان کر سب کے اڑ گئے ہوش

علامتی تصویر

ہریانہ کے سونی پت ضلع میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں پر ایک 13 سال کی نابالغ لڑکی کو ایک شخص نے اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ پورے معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچی کے پیٹ میں تیز درد ہوا ۔ اس کے بعد اس نے اپنے اہل خانہ کو اس بارے میں بتایا ۔ بچی نے بتایا کہ تقریبا تین چار مہینے پہلے ایک لڑکے نے اس کی آبروریزی کی تھی ۔

فی الحال بچی کی طبیعت کافی سنگین ہونے کی وجہ سے اس کو بہتر علاج کیلئے خان پور پی جی آئی ریفر کردیا گیا ہے ۔ وہیں ملزم فرار ہے ۔ ادھر بچی کے اہل خانہ نے معاملہ کی شکایت پولیس میں کردی ہے ، جس کے بعد پولیس نے ٹیم بناکر ملزم کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ جلد سے جلد گرفتاری کا دعوی بھی کیا ہے ۔

Loading...

ڈی ایس پی ہریندر کمار کے مطابق کنڈولی تھانہ حلقہ میں 13 سال کی نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اہل خانہ نے تحریری شکایت میں بتایا ہے کہ ان کی بیٹی کے پیٹ میں درد ہوا ، تو اس کو لے کر اسپتال گئے ، جہاں اس نے اپنے اہل خانہ کو آپ بیتی بتائی ۔ بچی نے بتایا کہ اترپردیش کے ارمان نے تین چار ماہ پہلے اس کی آبروریزی کی تھی ۔ ملزم نوجوان بھی اسی مکان میں کرایہ پر رہتا تھا ۔ فی الحال بچی کا علاج پی جی آئی خان پور میں کیا جارہا ہے ۔ وہیں مفرور ملزم ارمان کی تلاش میں پولیس مصروف ہوگئی ہے ۔

Loading...