ہریانہ میں ضلع پریشدوں اور پنچایت سمیتی ارکان کے انتخابات کے نتائج آج اتوار کو آئیں گے۔ ضلع پریشد کی 411 اور پنچایت سمیتی کی 3081 سیٹوں کے لیے الیکشن ہوا ہے۔ صبح آٹھ بجے سے سبھی 22 اضلاع میں ایک ساتھ ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ نو بجے تک بیلیٹ پیپر گنے جائیں گے۔ نو بجے کے بعد ای وی ایم کی گنتی ہوگی۔
دوپہر تک سیاسی منظرنامہ صاف ہوجائے گا۔ ریاستی الیکشن کمشنر دھنپت سنگھ کے مطابق ہر گنتی مرکز پر زیادہ سے زیادہ 14 اور کم سے کم 10 کاونٹنگ ٹیبل لگائے گئے ہیں۔ ان پر کاونٹنگ اسسٹنٹ، کاونٹنگ سوپر وائزر ہوں گے۔ پولیس و عام مبصر پورے گنتی کے عمل کی کڑی نگرانی کریں گے۔ تمام گنتی مراکز پر ویڈیو گرافی بھی کی جائے گی تاکہ امیدواروں اور عام لوگوں کو منصفانہ انتخابات پر اعتماد ہو سکے۔ اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں نتیجہ-https://secharyana.gov.in/
دلچسپ مقابلہ: کرن چوٹالہ بمقابلہ گگن دیپ سرسہ کے وارڈ نمبر دو میں اینیلو جنرل سکریٹری ابھئے چوٹالہ کے بیٹے کرن کے سامنے پاور منسٹر رنجیت چوٹالہ کے بیٹے گگن دیپ بی جے پی کے ٹکٹ پر ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔