Haryana Rajya Sabha Election 2022:بی جے پی کے پنوار اور آزاد امیدوار کارتیکیہ کی جیت، اجئے ماکن ہارے
Haryana Rajya Sabha Election 2022: کانگریس کو لگا جھٹکا۔
Haryana Rajya Sabha Election 2022: نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بی جے پی امیدوار کرشن لال پنوار اور بی جے پی جے جے پی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کارتیکیہ شرما کو مٹھائی کھلا کر ان کی جیت کے لئے مبارکباد دی۔
Haryana Rajya Sabha Election 2022: ہریانہ کی دو راجیہ سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ہوئی ووٹنگ(Haryana Rajya Sabha Election 2022) میں کانگریس کو جھٹکا دیتے ہوئے بی جے پی اور اس کے حامی آزاد امیدوارع کارتیکیہ شرما نے ہریانہ سے راجیہ سبھا کی دو سیٹیں جیت لی ہیں۔ شرما کو بی جے پی اور جے جے پی کی حمایت حاصل تھی۔ دو راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے جمعہ صبح ووٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی دن بھر ہائی ڈرامہ دیکھا گیا۔ حالانکہ ووٹوں کی گنتی مقررہ وقت کے سات گھنٹے بعد آدھی رات سے ہی شروع ہوئی اور دیر رات قریب ڈھائی بجے نتیجے کا اعلان ہوا۔
Haryana CM Manohar Lal Khattar congratulates BJP candidate Krishan Lal Panwar and BJP-JJP backed independent candidate Kartikeya Sharma for their win in the #RajyaSabhaElection2022pic.twitter.com/qxAcOt4b2d
ہریانہ کی دو راجیہ سبھا سیٹوں پر، بی جے پی امیدوار کرشن لال پنوار اور جے جے پی اور بی جے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کارتیکیہ شرما کو کل دیر رات منتخب قرار دیا گیا۔ جہاں پنوار نے بی جے پی کو حاصل کردہ 3600 ووٹوں کے قدر سے ایک سیٹ جیتی، شرما نے 2966 ووٹوں کے قدر کے ساتھ دوسری سیٹ جیتی۔ کانگریس کے ووٹوں کا قدر 2900 بتایا گیا۔ کانگریس کا ایک ووٹ غلط قرار دیا گیا، جب کہ کانگریس ایم ایل اے کلدیپ بشنوئی نے شرما کو کراس ووٹ دیا۔
یہ رہا جیت کا حساب!
ایک ووٹ 100 کے برابر
کانگریس کا ایک ووٹ ہوا کینسل
اب 88 ووٹ بچے
8800/3=2934 یہ جیت کے لئے امیدوار کو چاہیے تھے
کرشن لال پنوار کے 66 ووٹ بچے، جو کارتیکیہ شرما کو ٹرانسفر ہوئے
نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بی جے پی امیدوار کرشن لال پنوار اور بی جے پی جے جے پی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کارتیکیہ شرما کو مٹھائی کھلا کر ان کی جیت کے لئے مبارکباد دی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔