ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سپا سینٹر میں چل رہے جسم فروشی کے دھندہ کا پردہ فاش ، 6 لڑکیوں سمیت 9 افراد گرفتار

پولیس نے ایک فرضی گراہک کو سپا سینٹر میں بھیجا ۔ جیسے ہی اس نے پولیس کو گرین سگنل دیا ، تو پولیس نے سپا سینٹر میں چھاپہ مار کر کے چھ لڑکیوں سمیت نو لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔

  • Share this:
سپا سینٹر میں چل رہے جسم فروشی کے دھندہ کا پردہ فاش ، 6 لڑکیوں سمیت 9 افراد گرفتار
علامتی تصویر

ہریانہ کے گروگرام ضلع میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکٹر 140 کی مارکیٹ میں چھاپہ ماری کی ہے ۔ اس دوران پولیس نے سپا سینٹر کی آڑ میں چل رہے جسم فروشی کے دھندہ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ اس میں چھ لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ ساتھ ہی پولیس نے اس دوران تین دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے ۔


اطلاعات کے مطابق گروگرام کے سیکٹر 140 کی مارکیٹ میں آسکر تھری سپا کے نام سے چل رہے سپا سینٹر میں لڑکیوں سے جشم فروشی کا دھندہ کروایا جارہا تھا ۔ پولیس کو اس معاملہ کی خفیہ اطلاع ملی تھی ۔ پولیس نے ایک فرضی گراہک کو سپا سینٹر میں بھیجا ۔ جیسے ہی اس نے پولیس کو گرین سگنل دیا ، تو پولیس نے سپا سینٹر میں چھاپہ مار کر کے چھ لڑکیوں سمیت کل نو لوگوں کو گرفتار کرلیا ۔


پولیس نے کہی یہ بات


پولیس نے سپا سینٹر کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ وہیں گرفتار سبھی ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں جسم فروشی کا دھندہ چلنے کی شکایت ملی تھی ، جس کے بعد انہوں نے ایک ٹیم کو جائے واقعہ پر بھی بھیجا تھا ۔ اس دوران جسم فروشی کے دھندہ کا انکشاف ہوا ۔ فی الحال معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔

ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی پولیس

پولیس کے مطابق جسم فروشی کے دھندہ میں غلط طریقہ سے پیسہ کمایا گیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جسم فروشی کے دھندہ سے وابستہ دلالوں پر آگے بھی نکیل کسی جائے گی ۔ اس دھندے میں اور کون کون لوگ شامل ہیں ، ان کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ فی الحال گرفتار لڑکیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔
First published: Jun 19, 2020 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading