کمزور مانسون کے سبب گہرا ہوتا آبی بحران، کھیتی کے لئے گندے پانی کے استعمال کو مجبور کسان

ہریانہ میں اوسط سے کم بارش ہوئی ہے۔ جون سے لے کر 11 ستمبر تک ہریانہ میں 244.9 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو اوسطا ہونے والی 402.4 ملی میٹر سے 39 فیصدی کم ہے۔

Oct 01, 2019 04:19 PM IST | Updated on: Oct 01, 2019 04:47 PM IST
کمزور مانسون کے سبب گہرا ہوتا آبی بحران، کھیتی کے لئے گندے پانی کے استعمال کو مجبور کسان

ہریانہ میں اوسط سے کم بارش ہوئی ہے۔ جون سے لے کر 11 ستمبر تک ہریانہ میں 244.9 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو اوسطا ہونے والی 402.4 ملی میٹر سے 39 فیصدی کم ہے۔

بھلے ہی ملک کے کئی حصوں میں بھرپور بارش کے سبب سیلاب کے حالات ہوں، لیکن ہریانہ میں کمزور مانسون کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ بھلے ہی یہاں پر جمنا میں بڑھی ہوئی آبی سطح کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پانی سے لوگوں کی مشکلات بڑھی ہوں ، لیکن اس بار مانسون میں ہریانہ میں اوسط سے کم بارش ہوئی ہے۔ جون سے لے کر 11 ستمبر تک ہریانہ میں 244.9 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو اوسطا ہونے والی 402.4 ملی میٹر سے 39 فیصدی کم ہے۔

زمینی پانی نیچے جانے سے کھیتی کے لئے کسانوں کے سامنے سب سے بڑی مصیبت کھڑی ہو گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کھیتی کے لئے گندے پانی کا استعمال کرنے کو مجبور ہیں۔ ہریانہ کے کسان کا کہنا ہے کہ ہمارے جیسے کسان انبالہ کینٹ سے آنے والے گندے پانی کا استعمال کھیتی میں کر رہے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ یہاں پر حکومت نے بوروویل کرانے پر روک لگا دی ہے۔ ایسے میں ہمارے سامنے پانی کا بحران ہے۔

Loading...

ہریانہ کے پاس ملک کی کل 1.5 فیصدی زمین ہے۔ لیکن وہ ملک کی کل پیداوار کا 15 فیصد پیدا کرتا ہے۔ لیکن پانی کی دستیابی کم ہونے سے اب کسانوں کے سامنے کھیتی کا بحران بڑھ رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، 2025 تک دنیا کی نصف آبادی کے سامنے پانی کا بحران ہو گا۔ اگر درجہ حرارت ایسے ہی گرتا رہا تو بارش کی صورت حال اور سنگین ہو جائے گی۔ ایسے میں قحط سالی کے حالات پانی کا بحران مزید بڑھائیں گے۔ جنوبی ایشیا میں ایک رپورٹ کے مطابق، پانی کا بحران اور شدید تر ہونے والا ہے۔

ہندوستان میں پانی کا بحران کھیتی سے بھی جڑا ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے سابق رکن مہر شاہ کے مطابق، ملک 90 فیصدی کھیتی کے پانی پر منحصر ہے۔ سبز انقلاب کے بعد کسانوں نے گنا، گیہوں اور چاول کی کھیتی کی۔ اس میں پانی زیادہ لگتا ہے۔ لیکن اب اس میں کچھ الگ کرنے کی ضرورت ہے۔

Loading...