سنسنی خیز! بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کے خلاف اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش
واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم بیوی اور اس کے عاشق نے شوہر کے فون سے ہی اس کے بھائی کو اس کی خبر دی ۔ پولیس دونوں ملزمین کی تلاش کررہی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 30, 2020 09:15 AM IST

بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کے خلاف اٹھایا ایسا خوفناک قدم ، سبھی کے اڑگئے ہوش
ہریانہ کے سونی پت ضلع میں رشتوں کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ ضلع کے بندے پور گاوں میں ایک خاتون نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ اس نے بیلن سے پیٹ پیٹ کر شوہر کا قتل کردیا ۔ شوہر کی خون میں لت پت لاش کمرے میں چارپائی پر ملی ۔ مقتول کے بھائی کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے جائے واقعہ سے بیلن کو برآمد کر لیا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر وار کئے تھے ۔ منہ پر چادر باندھ رکھی تھی ۔ بھائی کا کہنا ہے کہ ملزمین نے مقتول کے موبائل فون سے قتل کی اطلاع دی ۔ یہاں پہنچا تو گھر پر تالا لگا تھا ۔ اس نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ بتادیں کہ آبائی طور پر گہنا کے رہنے والے نریندر راٹھ دھانا روڈ پر واقع گیس ایجنسی میں کام کرتا تھا ۔ وہ یہاں بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا تھا ۔
مقتول کے بھائی سونو نے صدر تھانہ میں دی اپنی شکایت میں بتایا کہ نریندر کی شادی 22 سال پہلے گاوں پپلی کھیڑا کی رہنے والی ریکھا سے ہوئی تھی ۔ ان میں کئی سالوں سے اختلافات تھے ، جس کی وجہ سے ریکھا ایک سال تک آریہ نگر کی پتھر والی گلی کے رہنے والے سومبیر کے ساتھ رہی ۔ وہ تین ماہ پہلے واپس آئی تھی ۔ 10 دن پہلے ان میں کہاسنی ہوگئی تھی ، جس کو لے کر پنچایت میں ریکھا نے شوہر کے ساتھ ہی رہنے کی بات کہی تھی ۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر وار کئے تھے ۔ منہ پر چادر باندھ رکھی تھی ۔
وہیں پولیس نے مقتول کے بھائی کی شکایت پر بیوی ریکھا اور اس کے عاشق سومبیر کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ فی الحال دونوں ملزمین فرار ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی دونوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔