کولکاتا: ہندوستانی کرکٹر محمد شمی کی اہلیہ حسین جہاں ہمیشہ اپنے بیانات کو لے کر سرخیوں میں رہی ہیں۔ ہھر چاہے ان کا بیان اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر ہو یا ان کے شوہر کے ساتھ چل رہے تنازعہ کو لے کر۔ حسین جہاں نے اپنے بیانات پر ہمیشہ سرخیاں بٹوری ہیں۔ اب وہ ایودھیا میں رام مندر بھومی پوجا کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ حسین جہاں کے مطابق، انہوں نے سوشل میڈیا پر بھومی پوجا کی حمایت کی تھی اور وزیر اعظم کو مبارکباد دی تھی، لیکن ان کا یہ بیان کچھ لوگوں کو اتنا ناگوارگزرا کہ انہوں نے حسین جہاں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اس ٹوٸٹ کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے عصمت دری کا بھی خوف دلایا ہے۔
حسین جہاں نے اس پورے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوٸے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس طرح کی دھمکیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوٸے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کراٸی ہے۔ آج کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار میں حسین جہاں کو بلایا گیا اور ان کی شکایت درج کی گٸی۔ پولیس ہیڈ کوارٹر میں حسین جہاں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں دی جارہی دھمکیوں کی جانچ شروع کردی گٸی ہے۔

حسین جہاں نے اس پورے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوٸے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔
لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر کے ساٸبر سیل نے تمام تفصیلات لیتے ہوٸے تحقیقات شروع کی ہے۔ حسین جہاں نے کہا کہ وہ اس طرح کی دھمکیوں سے گھبراتی نہیں ہیں، لیکن انہیں باہر نکلنے میں ڈراور خوف کا سامنا ہے۔ حسین جہاں نے کہا کہ مغربی بنگال میں گرچہ وہ محفوظ ہیں، لیکن وہ یوپی بھی جاتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اس طرح کی دھمکیوں کے بعد یوپی میں وہ اپنی حفاظت کو لے کر پریشان ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔