دہلی میں اشتعال انگیز تقریر وں کا معاملہ:دہلی ہائی کورٹ آج کرے گا سماعت

دہلی میں اشتعال انگیز تقریر وں کا معاملہ:دہلی ہائی کورٹ آج کرے گا سماعت

دہلی میں اشتعال انگیز تقریر وں کا معاملہ:دہلی ہائی کورٹ آج کرے گا سماعت

اشتعال انگیز تقرروں کے معاملے میں دہلی ہائیکورٹ آج سماعت کرے گا۔ پچھلی سماعت میں ہائی کورٹ نے مرکز، دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا ۔

  • Share this:
اشتعال انگیز تقرروں کے معاملے میں دہلی ہائیکورٹ آج سماعت کرے گا۔ پچھلی سماعت میں ہائی کورٹ نے مرکز، دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا ۔جس پر آج انھیں جواب داخل کرنی ہے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ دریافت کیا تھا کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے والے لیڈروں تعلق سے اُن کا خیال کیا ہے اور ان لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے یا نہیں۔بی جے لیڈر انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما، کپل مشرا، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی،پرینکا گاندھی، راہل گاندھی، وکیل محمود پرچہ اور سورا بھاسکر سمیت دیگر لیڈروں کے اشتعال انگیز تقریروں کے معاملے میں ہائی کورٹ سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ دہلی تشدد معاملے پر سپریم کورٹ نےسماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو چھ مارچ تک اس معاملے کی سماعت کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی ہے، دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے تقریبا ایک ماہ تک سماعت ملتوی ہونے کے بعد یہ کیس سپریم کورٹ میں پہنچا ہے۔سپریم کورٹ سے ہرش مندر نے اپیل کی تھی کہ وہ بی جے پی رہنماؤں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کرے۔ان سبھی رہنماؤں پر نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے اس کے علاوہ دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیقات کے لیے سابق ججوں کی سربراہی میں ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست گذار سینئر ایڈوکیٹ کولن گونزالیوس نے درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ نفرت انگیز تقریر قومی دارالحکومت دہلی میں تشدد کا باعث بنی، گونزالیوس نے اس معاملے میں فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔دہلی تشدد کا معاملہ سب سے پہلے ہائی کورٹ پہنچا تھا. جس میں پہلے دن دہلی پولیس پر پھٹکار لگائی گئی تھی اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھی لیکن بعد میں جج کا تبادلہ کردیا گیا۔دوسرے دن بنچ تبدیل ہو گیا اور جج نے 13 اپریل تک سماعت کو ٹال دیا، اس کے بعد درخواست گزار گونزالیوس نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی میں حالیہ فسادات کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں اور دہلی ہائی کورٹ نے اس کیس کو 4 ہفتے کے لئے ٹال دیا تھا۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published: