ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہاتھرس میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ پر سیاہی پھینکی گئی، پارٹی کارکنان پر لاٹھی چارج

Hathras Gangrape Case: اترپردیش کے ہاتھرس میں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ (AAP Leader Sanjay Singh) پر سیاہی پھینکے جانے کے بعد پولیس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولی لاٹھی چارج سے کشیدگی کا ماحول ہے۔

  • Share this:
ہاتھرس میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ پر سیاہی پھینکی گئی، پارٹی کارکنان پر لاٹھی چارج
ہاتھرس میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ پر سیاہی پھینکی گئی، پارٹی کارکنان پر لاٹھی چارج

ہاتھرس: اترپردیش کے ہاتھرس میں مبینہ اجتماعی آبروریزی (Hathras Case) متاثرہ کے اہل خانہ سے ملنے پہنچ رہے لیڈروں اور کارکنان کے ساتھ پولیس کی جھڑپ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ آج ایک ڈرامائی انداز میں عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ (Sanjay Singh) کے اوپر اعلیٰ ذات کے حامیوں نے سیاہ سیاہی پھینک دی۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے کارکنان کے مشتعل ہونے کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج (Police Lathicharge) کردیا۔ سیاسی پھینکے جانے کو لے کر عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔


ہاتھر س میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ پر کالی سیاسی پھینکنے کا الزام اعلیٰ ذات کے دیپک شرما پر لگا ہے۔ سیاہی پھینکنے کو لے کر عام آدمی پارٹی کارکنان اور پولیس کے درمیان تلخ جھڑپ ہوئی، جس کے بعد لاٹھی چارج ہونے کی خبر ہے۔ واضح رہے کہ ہاتھرس سانحہ کو لے کر جاری سیاسی گھمسان کے درمیان پولیس نے آج راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے نائب صدر جینت چودھری اور بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد سمیت 400 کارکنان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ اتوار کو جینت چودھری اور چندر شیکھر آزاد اپنے حامیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی سے ملنے گلگڑھی پہنچے تھے جبکہ ضلع انتظامیہ دفعہ 144 اور وبا ایکٹ کے تحت محض پانچ لوگوں کو ہی جانے کی اجازت دی تھی۔ حالانکہ دونوں ہی لیڈر سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پہنچے، جس کے بعد جم کر ہنگامہ ہوا اور پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔


اس درمیان آج ہاتھرس پولیس نے اس پورے معاملے کو لے کر یوگی حکومت کو خفیہ جانچ رپورٹ بھیجی۔ اس میں ہاتھرس سانحہ کے پیچھے پورے صوبے میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے بعد یوگی حکومت نے پیر کو بڑی کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔ ہاتھرس کے بہانے اترپردیش میں فساد پھیلانے کی سازش کو لے کر یوپی پولیس نے ہاتھرس کے تھانہ چندپا میں بے حد سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 04:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading