Hathras Case : سی ڈی آر میں انکشاف ، متاثرہ کے بھائی اور اہم ملزم کے درمیان 100 مرتبہ فون پر ہوئی بات چیت
Hathras Case Update : سی ڈی آر کے مطابق ملزم سندیپ اور متاثرہ کے کنبہ کے ایک نمبر کے درمیان بات چیت ہوتی تھی ۔ یہ نمبر متاثرہ کے بڑے بھائی کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 06, 2020 11:51 PM IST

Hathras Case : سی ڈی آر میں انکشاف ، متاثرہ کے بھائی اور اہم ملزم کے درمیان 100 مرتبہ فون پر ہوئی بات چیت
اترپردیش کے ہاتھرس کیس میں اب نیا انکشاف ہوا ہے ۔ اس کیس میں ایک نیا اور چونکانے والا موڑ سامنے آیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ کے بھائی اور اہم ملزم سندیپ کے درمیان پرانی جانچ پہچان تھی ۔ دونوں کے درمیان فون پر لمبی بات چیت کی بھی بات سامنے آرہی ہے ۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ بات چیت کئی گھنٹوں تک ہوتی تھی ۔ چھ مہینے میں دونوں کے درمیان تقریبا 100 سے زیادہ مرتبہ بات چیت ہوئی ۔
نیوز18 کے پاس وہ سی ڈی آر موجود ہے ، جس کے مطابق ملزم سندیپ اور متاثرہ کے کنبہ کے ایک نمبر کے درمیان بات چیت ہوتی تھی ۔ یہ نمبر متاثرہ کے بڑے بھائی کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔ ان دونوں نمبروں کے درمیان اکتوبر 2019 سے مارچ 2020 کے درمیان تقریبا پانچ گھنٹے کی بات چیت ہوئی تھی ۔
سپریم کورٹ نے واقعہ کو بتایا شاکنگ
عرضی گزار کی جانب سے پیش وکیل اندرا جے سنگھ نے دلیل دی کہ متاثرہ کا کنبہ سی بی آئی جانچ کی ریاستی حکومت کی سفارش سے مطمئن نہیں ہے ، وہ خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی ) سے ہی جانچ چاہتا ہے، جس کی نگرانی عدالت خود کرے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس معاملہ میں عرضی گزاروں کا ’لوکس‘ ہے یا نہیں ، لیکن ابھی ہم صرف معاملہ کی سماعت اس لئے کررہے ہیں ، کیونکہ یہ ایک دہلا دینے والا معاملہ ہے ۔