ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہاتھرس اجتماعی آبروریزی سانحہ: اب متاثرہ کے اہل خانہ کی سیکورٹی میں تعینات کئے گئے سی آر پی ایف کے 80 جوان

Hathras Case: سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو متاثرہ کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات دیئے تھے، جس کے بعد ابھی تک یوپی پولیس متاثرہ فیملی کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال رہی تھی، لیکن اتوار سے فیملی کی سیکورٹی سی آر پی ایف کے ہاتھوں میں ہوگی۔

  • Share this:
ہاتھرس اجتماعی آبروریزی سانحہ: اب متاثرہ کے اہل خانہ کی سیکورٹی میں تعینات کئے گئے سی آر پی ایف کے 80 جوان
ہاتھرس اجتماعی آبروریزی سانحہ: اب متاثرہ کے اہل خانہ کی سیکورٹی میں تعینات کئے گئے سی آر پی ایف کے 80 جوان

ہاتھرس: اترپردیش (Uttar Pradesh) کے ہاتھرس (Hathras) ضلع کے کوتوالہ چندپا کے بلگڑھی گاوں میں سی آرپی ایف (CRPF) کی 239 بٹالین کا ڈیرا رہے گا۔ اتوار سے سی آر پی ایف کے 80 جوان متاثرہ فیملی کے تحفظ میں تعینات رہیں گے۔ ہفتہ کو سی آر پی ایف کے کمانڈر منموہن سنگھ رامپور سے ہاتھرس پہنچے۔ انہوں نے کوتوالی چندپا کے انچارج لکشمن سنگھ اور سی او برہما سنگھ روہئی سے ملاقات کرکے سی آرپی ایف جوانوں کے ٹھہرنے کے لئے جی ایل مہاودیالیہ کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ متاثرہ کے گاوں پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور گاوں کا دورہ بھی کیا۔


سی آر پی ایف کمانڈر نے لیا جائزہ


کمانڈر منموہن سنگھ نے کہا، ’ابھی میں آیا ہوں۔ کپتان صاحب سے ملاقات کرلی ہے۔ ابھی ڈی ایم سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کرنی ہے۔ ہمارے جوان آجائیں گے۔ ان کے رہنے کا بھی انتظام کردیا گیا ہے۔ آج سے گاوں میں جوانوں کی تعیناتی کردی جائے گی’۔ کمانڈر نے متاثرہ کے گھر کے سیکورٹی سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔ متاثرہ کے گھر لگے سی سی ٹی وی کیمرے والے مشین روم کو بھی چیک کیا۔ کوتوالی انچارج لکشمن سنگھ نے کمانڈر کو کیمروں کے بارے میں جانکاری دی۔


سی آرپی ایف جوانوں کو دی گئی ذمہ داری

واضح رہے کہ سی آرپی ایف کی 239 بٹالین کے 80 جوانوں کو متاثرہ کی فیملی کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو متاثرہ کی فیملی کو تحفظ دینے کے احکامات دیئے تھے، جس کے بعد ابھی تک یوپی پولیس متاثرہ فیملی کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھال رہی تھی، لیکن اتوار سے اہل خانہ کے تحفظ کی ذمہ داری سی آر پی ایف کے ہاتھوں میں ہوگی۔ اس سے پہلے ہاتھرس ضلع انتظامیہ نے متاثرہ فیملی کے گھر سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ہی میٹل ڈیٹکٹر مشین لگوائی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 01, 2020 08:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading