ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہاتھرس واقعہ : متاثرہ کنبہ نے کہا : سی بی آئی نہیں سپریم کورٹ کے جج سے ہو معاملہ کی جانچ

Hathras case : متاثرہ کے بھائی نے کہا کہ ہم نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ نہیں کیا تھا کیونکہ معاملہ میں پہلے سے ہی ایس آئی ٹی کی جانچ چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے ہونی چاہئے ۔

  • Share this:
ہاتھرس واقعہ : متاثرہ کنبہ نے کہا : سی بی آئی نہیں سپریم کورٹ کے جج سے ہو معاملہ کی جانچ
ہاتھرس واقعہ : متاثرہ کنبہ نے کہا : سی بی آئی نہیں سپریم کورٹ کے جج سے ہو معاملہ کی جانچ

ہاتھرس کے مبینہ اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس میں ہفتہ کے دن جم کر سیاست دیکھنے کو ملی ۔ اس درمیان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پورے معاملہ میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کردی ، لیکن متاثرہ کنبہ سی بی آئی جانچ کی سفارش سے مطمئن نظر نہیں آرہا ہے ۔ متاثرہ کنبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ نہیں کیا تھا ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پورے معاملہ کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جائے ۔ حالانکہ کنبہ نے یوگی حکومت پر اپنے پورے اعتماد کا اظہار کیا ۔


متاثرہ کے بھائی نے کہا کہ ہم نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ نہیں کیا تھا کیونکہ معاملہ میں پہلے سے ہی ایس آئی ٹی کی جانچ چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے ہونی چاہئے ۔ متاثرہ کے بھائی نے کہا کہ کنبہ کسی بھی چیز سے مطمئن نہیں ہے ۔ بہن کی استھیوں کا اس وقت تک ویسرجن نہیں کیا جائے گا جب تک کہ ملزمین کو پھانسی نہیں ہوجاتی ہے ۔




اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد ریاستی حکومت نے ہاتھرس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کردی ۔ وزیر اعلی نے ہفتہ کو ٹویٹ کرکے کہا کہ ہاتھرس واقعہ اور اس سے وابستہ سبھی پہلووں کی گہرائی سے جانچ کے مقصد سے حکومت اس معاملہ کی جانچ کو مرکزی جانچ ایجنسی کے سپرد کررہی ہے ۔ اس واقعہ کیلئے ذمہ دار سبھی لوگوں کو سخت سزا دلانے کیلئے ہم پر عزم ہیں ۔

اس سے پہلے ہفتہ کو راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی نے متاثرہ کنبہ سے بند کمرے میں تقریبا ایک گھنٹے تک ملاقات کی ۔ متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب تک کنبہ کو انصاف نہیں مل جاتا ہے ، اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 04, 2020 08:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading