Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    ہاتھرس اجتماعی آبروریزی سانحہ: بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی نے کیا حیران کن دعویٰ- بھائی اور ماں نے ہی متاثرہ کو مارا

    ہاتھرس: بی جے پی کے سابق رکن اسپمبلی راجویر سنگھ پہلوان نے سیدھے طور پر الزام لگایا ہے کہ لڑکی کا قتل اس اس کے ہی گھر ولوں نے کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کو اس کے بھائی اور ماں نے مارا ہے۔

    • Share this:
    ہاتھرس اجتماعی آبروریزی سانحہ: بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی نے کیا حیران کن دعویٰ- بھائی اور ماں نے ہی متاثرہ کو مارا
    ہاتھرس اجتماعی آبروریزی سانحہ: بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی نے کیا حیران کن دعویٰ- بھائی اور ماں نے ہی متاثرہ کو مارا

    ہاتھرس: اترپردیش میں ہاتھرس معاملے (Hathras Case) کو لے کر جمر کر سیاست ہو رہی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں یوگی حکومت کو گھیر رہی ہیں۔ یہی نہیں معاملے میں متاثرہ کے اہل خانہ سےملنے کے لئے مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کے بھی 4 اراکین پارلیمنٹ آج ہاتھرس پہنچ گئے۔ کئی جگہ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان معاملے میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی راجویر سنگھ پہلوان (Former MLA Rajveer Singh Pehelwan) کا حیران کرنے والا بیان سامنے آیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی نے جو دعویٰ کیا ہے، اس کے مطابق تو پورا معاملہ ہی الٹا ہے۔ کل ملاکر ہاتھرس معاملے میں پولیس، اہل خانہ اور اب سابق رکن اسمبلی کے بیان کے بعد معاملہ پیچیدہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔


    چاروں نوجوان بے قصور، انہیں پھنسایا گیا ہے


    دراصل بی جے پی کے رکن اسمبلی راجویر سنگھ پہلوان نے سیدھا الزام لگایا ہے کہ لڑکی کا قتل اس کے ہی گھروالوں نے کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کو اس کے بھائی اور ماں نے مارا ہے۔ راجویر سنگھ کے مطابق اس پورے معاملے میں ذات پات کو لے کر سیاست کھیلی گئی ہے۔ راجویر سنگھ پہلوان نے دعویٰ کیا کہ چاروں نوجوان بے قصور ہیں۔ انہیں پھنسایا گیا ہے۔ ٹھاکر برادری کے راجویر سنگھ پہلوان نے معاملے میں اپنی ہی پارٹی کے لیڈروں کے لئے کہا کہ انہیں عوام سبق سکھائے گی۔


    راجویر پہلوان نے کہا کہ معاملہ مارپیٹ کا ہے۔ اگر معاملے میں چاروں لڑکوں پر ایف آئی آر ہوتی تو انہیں کوئی شکایت نہیں تھی، لیکن اس اجتماعی آبروریزی کے ملزم اور گرفتاری کے بعد دیہات کے لوگوں میں غصہ ہے۔ ان کی علاقے میں لوگوں سے بات ہوئی ہے، ایسے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، جن کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔ حکومت کو بے وجہ بدنام کیا جارہا ہے۔ سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ اس جھوٹے معاملے کو اس طرح سے رچا گیا کہ پورے ملک میں ہاتھرس بدنام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایس آئی ٹی جانچ پر پورا اعتماد ہے، سچ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لیڈروں کے خلاف اتنا غصہ ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں علاقے میں گھس نہیں پائیں گے۔ ضرورت پڑی تو اس معاملے میں جدوجہد کی جائے گی۔

    ملزم کے والد نے رکن پارلیمنٹ اور ان کی بیٹی پر لگایا الزام

    دراصل معاملے میں گرفتار ملزم رامو کے والد راکیش نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کو اس معاملے میں رکن پارلیمنٹ راجویر دلیر اور ان کی بیٹی نے پھنسوایا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرا فریق یعنی لڑکی کی فیملی بالمیکی برادری کی ہے اور رکن پارلیمنٹ بھی اسی برادری کے ہیں جبکہ وہ لوگ (ملزم) ٹھاکر ہیں۔
    Published by: Nisar Ahmad
    First published: Oct 02, 2020 08:48 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading