ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہاتھرس واقعہ : متاثرہ کے گھر پہنچی ایس آئی ٹی ، ڈی ایم پر آج گر سکتی ہے گاج

Hathras Case : ہاتھرس ضلع کے بلگڑھی گاوں میں پیش آئے دردناک واقعہ کے بعد حالات کشیدہ ہیں ۔ لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے گاوں کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
ہاتھرس واقعہ : متاثرہ کے گھر پہنچی ایس آئی ٹی ، ڈی ایم پر آج گر سکتی ہے گاج
ہاتھرس واقعہ : متاثرہ کے گھر پہنچی ایس آئی ٹی ، ڈی ایم پر آج گر سکتی ہے گاج ۔ تصویر : اے این آئی ۔

ہاتھرس کے مبینہ اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملہ میں اتوار کو ایس آئی ٹی کی ٹیم متاثرہ کے گاوں پہنچی ۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم متاثرہ کے کنبہ کے اراکین کا بیان درج کررہی ہے ۔ اس معاملہ میں متاثرہ کی ماں اور دو بھائیوں کے بیانات لئے جاچکے ہیں اور کچھ اراکین کا بیان لیا جانا باقی ہے ۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم کے ساتھ ایک ایمبولینس بھی گاوں پہنچی ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایس آئی ٹی کو ہدایت دی تھی کہ وہ ہاتھرس کیس کی ابتدائی جانچ سات دنوں میں پوری کرے ۔ ایس آئی ٹی کی ٹیم سبھی پہلووں کی جانچ کررہی ہے ۔ وہیں ایس آئی ٹی آج اپنی دوسری رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ انتظامیہ کو پہنچنے کے بعد ہاتھرس ضلع افسر کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے ۔


ایس آئی ٹی کی ابتدائی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ہاتھرس کے ایس پی وکرانت سنگھ ، سی او رام شبد ، انسپکٹر دنیش کمار ورما ، سب انسپیکٹر جگویر سنگھ اور ہیڈ محرر مہیش پال کو معطل کردیا گیا تھا ۔ اب ہاتھرس کے ایس پی ونیت جیسوال بنائے گئے ہیں ۔ ہاتھرس ضلع کے بلگڑھی گاوں میں پیش آئے دردناک واقعہ کے بعد حالات کشیدہ ہیں اور لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے گاوں کو چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔



گاوں میں پولیس کی سخت نگرانی ہے ۔ اب ہاتھرس واقعہ کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کرنے کی تیاری ہے ۔ یوگی حکومت نے مرکزی حکومت سے اس بات کی سفارش کی ہے ۔ لیکن متاثرہ کنبہ سی بی آئی جانچ کی سفارش سے مطمئن نظر نہیں آرہا ہے ۔ متاثرہ کنبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ نہیں کیا تھا ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ پورے معاملہ کی جانچ سپریم کورٹ کے جج سے کروائی جائے ۔ حالانکہ کنبہ نے یوگی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

اس سے پہلے ہفتہ کو راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے متاثرہ کنبہ سے بند کمرے میں تقریبا ایک گھنٹے تک ملاقات کی ۔ متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب تک کنبہ کو انصاف نہیں مل جاتا ہے ، اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 04, 2020 01:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading