اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ اورحضرت خواجہ غریب نواز کے فلسفہ امن ومحبت کا آئینہ

    ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ اورحضرت خواجہ غریب نواز کے فلسفہ امن ومحبت کا آئینہ

    ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ اورحضرت خواجہ غریب نواز کے فلسفہ امن ومحبت کا آئینہ

    اجمیر شریف میں خوا جہ معین الدین چشتی ؒ کی آخری آرام گاہ مرج خلائق ہے۔ اور دنیا بھر سے بلا لحاظ مذہب وملت عقیدت مندوں کا جم غفیر خواجہ معین الدین چشتیؒ کے آستانے پر ہمہ وقت لگا رہتا ہے، جیسے ہی رجب کا مہینہ آتا ہے۔ ملک اور بیرون ممالک سے سینکڑوں عقیدت مند خواجہ کے آستانے پر عرس میں شرکت کے لئے درگاہ اجمیر کا رخ کرتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وطن عزیر ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور مشہور صوفی بزرگ وروحانی پیشوا حضرت خواجہ غریب نواز کے فلسفہ امن و محبت کا آئینہ ہے۔ حضرت معین الدین چشتی ؒ امن محبت عاجزی اور انکساری کا عملی نمونہ تھے اور ان کی مجالس تعلیم و تلقین کے لئے مشہور ہے اور ان کے عقیدتمندوں کے لئے ان کی صحبت ایک درسگاہ تھی۔ اجمیر شریف میں خوا جہ معین الدین چشتی ؒ کی آخری آرام گاہ مرج خلائق ہے۔ اور دنیا بھر سے بلا لحاظ مذہب وملت عقیدت مندوں کا جم غفیر خواجہ معین الدین چشتیؒ کے آستانے پر ہمہ وقت لگا رہتا ہے، جیسے ہی رجب کا مہینہ آتا ہے۔ ملک اور بیرون ممالک سے سینکڑوں عقیدت مند خواجہ کے آستانے پر عرس میں شرکت کے لئے درگاہ اجمیر کا رخ کرتے ہیں۔

      خاص بات یہ ہے کہ علاقائیت، نسل، مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر سبھی عقیدت مند سلطان الہند خواجہ غریب نواز ؒکے آستانے پر صرف انسان نظر آتے ہیں۔ غریب پروری حضرت خواجہ نواز ؒکا جوہر خاص تھی اس لئے لوگ آپ کو غریب نواز کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ نیوز 18 اردو ہندوستانی سر زمین کا پہلا اردو چینل ہے, جو گزشتہ انیس برسوں سے خواجہ اجمیریؒ کے آستانے سے عرسِ حضرت غریب نواز کا راست ٹیلی کاسٹ، عرس میں شرکت سے محروم ہندوستان اور دیگر ممالک میں آباد لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے پیش کرتا آرہا ہے۔ اس برس کورونا کی وجہ سے بہت سے عقیدت مند اس در پر حاضری نہیں دے پائیں گے، لیکن وہ نیوز 18 اُردو کے ذریعے اس سے جُڑے رہیں گے۔



      ہر سال کی طرح اس برس بھی نیوز 18 اُردو خواجہ غریب نواز کے 809 ویں عرس کی پانچ اور چھ رجب کو ادا کی جانے والی رسومات کو براہ راست نشر کرے گا۔ 5 رجب یعنی 18 فروری بروز جمعرات رات 9 بج کر 56منٹ سے صبح دو بجکر 26 منٹ تک محفل سماع کے روح پرور مناظر درگاہ شریف سے براہِ راست نشر کئے جائیں گے اور6 رجب یعنی 19 فروری بروز جمعہ صبح 10بج کر 56 منٹ سے قُل کی رسم اور درگاہ میں ادا کی جانے والی نماز جمعہ کا راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ نیوز 18 اُردو پر اجمیر عرس کی شاندار کوریج کا انتظار ہندوستان سمیت دیگر ممالک میں موجود خواجہ غریب نواز کے لاکھوں چاہنے والوں کو بے صبری سے رہتا ہے۔ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے خواجہ کے دیوانے خصوصی طور پر کوریج کے آخر میں نیوز 18اُ ردو پر ہونے والی دعا میں اپنی مرادوں کو بھی شامل کروانے کے لئے فون سے بھی جڑتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: