ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر، انڈیا کا موازنہ پاکستان سے نہ کرو تو اچھا: ہندوستانی مسلمان کی بات سن بلبلا اٹھیں گے بلاول بھٹو

Youtube Video

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف زہر اگلنے والے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ہندوستانی مسلمان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    اقوام متحدہ میں بیٹھ کر مسلم تنظیموں نے بھی پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم مودی کے خلاف ذاتی حملوں کی مخالفت شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف زہر اگلنے والے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ہندوستانی مسلمان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ آل انڈیا صوفی سجادگان پریشد کے صدر حضرت سید نصیر الدین چشتی نے پی ایم مودی پر کیے گئے قابل اعتراض تبصرے پر پاکستان اور بلاول بھٹو کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا کہ پاکستان کا موازنہ ہندوستان سے نہ کریں۔ ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔

    خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق سید نصیر الدین چشتی نے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے پی ایم مودی کے خلاف استعمال کی گئی زہریلی زبان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بیان سے بلاول بھٹو نے نہ صرف اپنے عہدے کا وقار کم کیا ہے بلکہ اپنے پورے ملک کو بھی نیچا دکھایا ہے۔

    بڑی خبر: 11 قصورواروں کی رہائی کیس میں بلکیس بانو کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، ریویو کیس خارج


    دہلی والوں کو لگا برا جھٹکا! مہنگی ہوئی CNG، آج سے نافذ ہوں گی نئی قیمتیں



     

    حضرت سید نصیر الدین چشتی نے مزید کہا کہ پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہندوستانی مسلمان پاکستانی مسلمانوں سے زیادہ محفوظ اور بہتر حالت میں ہیں۔ چشتی نے بلاول بھٹو کو یاد دلایا کہ دہشت گرد اسامہ بن لادن کو پاکستان میں امریکی فوج نے پاکستانی حکومت کی ناک کے نیچے مار گرایا تھا۔ انہوں نے بھٹو کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ہندوستان کا پاکستان سے موازنہ نہ کریں کیونکہ ہندوستانی آئین سب کو مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے۔ بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے چشتی نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم مودی پر کیے گئے ذاتی حملوں سے ناراض بی جے پی آج ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے۔ بی جے پی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ذاتی تبصروں کو "انتہائی شرمناک اور تضحیک آمیز" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خلاف ہفتہ کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔ یہی وجہ ہے کہ حکمراں جماعت 17 دسمبر کو ملک بھر کے تمام ریاستی راجدھانیوں میں احتجاج کر رہی ہے اور پارٹی کے ارکان پاکستان اور اس کے وزیر خارجہ کا پتلا جلا رہے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: