ہوم » نیوز » وطن نامہ

HDFC Bank اپنی #MaaKiKhushiKeLiye مہم کے ساتھ ماؤں کے چہرے پر مسکان لا کر ان کی خدمات کا جشن منا رہا ہے

اس وقت جبکہ وبا نے ہمیں ایک دوسرے سے دور رکھا ہوا ہے، عین ممکن ہے کہ یومِ مادر 2021 ویسا نہ دکھائی دے جیسا کہ عموماً دکھائی دیتا ہے، لیکن سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے باوجود والدہ کے ساتھ تعلق میں وہی تمازت اور گرمی ہو سکتی ہے۔

  • Share this:
HDFC Bank اپنی #MaaKiKhushiKeLiye مہم کے ساتھ ماؤں کے چہرے پر مسکان لا کر ان کی خدمات کا جشن منا رہا ہے
HDFC Bank اپنی #MaaKiKhushiKeLiye مہم کے ساتھ ماؤں کے چہرے پر مسکان لا کر ان کی خدمات کا جشن منا رہا ہے

اس یومِ مادر کے موقع پر HDFC Bank ایک ایسی پُرکشش مہم شروع کر رہا ہے جس میں اس بات کو نمایاں کیا جائے گا کہ ایک ماں یہ جان کر کتنے طریقوں سے خوش اور مطمئن ہوتی ہے کہ اس کا بچہ ذمہ دار، صحت مند اور محفوظ ہے۔ خاص طور پر اس قسم کے بحران کے دوران، ایک ماں کو ہمیشہ یہ تشویش لاحق ہوتی ہے کہ آیا اس کا بچہ تمام تر حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہا ہے، وقت پر کھانا کھا رہا ہے، اپنی صحت کا خیال رکھ رہا ہے اور موجودہ وبائی صورتحال میں تمام طرح کے دباؤ اور چیلنجز کا نظم کر رہا ہے۔ اسلئے، بطور اولاد، ہم اپنی بے لوث ماؤں کو جو سب سے بڑا تحفہ دے سکتے ہیں وہ اسے یہ اطمینان دلانا ہے کہ ہم محفوظ ہیں اور ان غیر معمولی تبدیلیٔ حالات کے عین مطابق زندگی بسر کر رہے ہیں۔


#MaaKiKhushiKeLiye سادہ لیکن ایک ایسا زبردست تصور ہے جسے HDFC Bank نے منتخب کیا ہے اور اسے اس یومِ مادر کے ساتھ ہم آہنگ اور ہم ربط بنایا ہے۔ یہاں ویڈیو دیکھیں




جذبات سے مغلوب ایک مونتاج کے ذریعے، اس منفرد مہم میں روزمرہ کی زندگی کے چھوٹے بڑے ایسے لمحوں کو ایک ساتھ پِرو کر ایک ایسا مسحور کن بیانیہ پیش کیا گیا ہے جن میں ماؤں کے سکھائے گئے بیش قیمتی سبق نے بچوں کو ذمہ دار، خودمختار اور خیال رکھنے والا انسان بنایا ہے۔ اس ویڈیو میں چار مختلف ماؤں اور ان کے بچوں کو پیش کیا گیا ہے جن میں ماؤں کو اپنے بچوں کو ذمہ داری سے پیش آنے اور ایک صحت مند اور خوشحال طرز زندگی کا انتخاب کرتے ہوئے دیکھ کر بے اختیار خوشی سے ہنس پڑتی ہیں۔

اس ویڈیو میں مختلف مثبت پیغامات ہیں اور یہ اس بات کی روح کو عکس بند کرتی ہے کہ ان بچوں کی سیرتیں اور ذمہ دار اعمال کس طرح ماؤں کیلئے فخر اور اطمینان کی سب سے بڑی وجہ بنتی ہیں۔ ویڈیو میں پیش کردہ صورتحال کو حقیقی زندگی کی عکاسی کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں ایک بیٹے کو گھر سے باہر جانے کی بجائے گھر میں کھانا پکاتے ہوئے، ایک بیٹی کو گھر سے دفتری کام کرتے ہوئے، دور سے اپنا ویڈیو KYC پورا کرنے اور گھر میں بیٹھ کر HDFC Bank اکاؤنٹ کھولنے پر ایک بیٹی کو اپنی والدہ کو مبارکباد دیتے ہوئے یا ایک بیٹے کو COVID ویکسینیشن کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہر ماں کے موُڈ کو بہتر بنانے اور اس کے چہرے پر اطمینان کی مسکراہٹ بکھیرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ ماں جانتی ہے کہ اس کے بچے محفوظ اور خوش ہیں۔

اسلئے، اس یومِ مادر کے موقع پر، اپنی بے مثال ماؤں کی خدمات کا اعتراف کرنے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلئے، آئیے #MaaKiKhushiKeLiye کچھ کریں۔

This article has been created by the Studio18 team on behalf of HDFC Bank.
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 09, 2021 06:49 PM IST