ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کوروناویکسین کے لیے ان افرادکواب خرچ کرنے ہوں گے250روپئے ،45سال سے زیادہ عمر کےشہریوں کودی جارہی ہے ویکسین

محکمہ صحت کے ملازمین اور صفائی ملازمین جو اب تک ویکسین لینے سے گریز کرتے رہے ہیں وہ بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اب انہیں نجی اسپتالوں میں خوراک کے لئے 250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ویکسین کے شناختی کارڈ کے علاوہ 45 سال سے زیادہ مریضوں کو بھی ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لانا ہوگا۔ ایچ جے دوشی ہندو سبھا اسپتال گھاٹکوپر ،کے جے سومیا اسپتال سائن اور ایس آر سی سی چلڈران اسپتال مہا لکشمی میں یہ سہولت دستیاب ہے۔

  • Share this:
کوروناویکسین کے  لیے ان افرادکواب خرچ کرنے ہوں گے250روپئے ،45سال سے زیادہ عمر کےشہریوں کودی جارہی ہے ویکسین
پہلے دن ، دوسرے مرحلے کی ویکسی نیشن صرف 8 مراکز کے ذریعہ مکمل کی گئی ہے

وسیم انصاری


مہاراشٹر سمیت دارالحکومت ممبئی میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس وباء کے درمیان ، 1مارچ سےضعیف العمر افراد سمیت 45 سال کے مریضوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا پروگرام شروع ہو چکاہے۔ ممبئی میں بی ایم سی کو اس وقت دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔ اس دوہرےچیلنج میں سے ایک BMC کے سامنے کورونا کے بڑھتے ہوئے گراف کو قابو کرنا ہے اور دوسرا یہ کہ عام لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ویکسین کے قطرے پلانے کا عمل مکمل کرنا ہے۔


کرونا کے بڑھتے ہوئے گراف کے درمیان عام لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ، بی ایم سی نے1مارچ سے ویکسی نیشن کا تیسرا مرحلہ بھی شروع کردیا ہے۔کورونا ویکسین 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ اور 45-59 سال کے بیمار مریضوں کو دی جائے گی۔بی ایم سی کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی نے بتایا کہ انتظامیہ نے ان تیسرے مرحلے میں 25 لاکھ مستحقین کو ویکسین دینے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، اس مرحلے کے دوران پہلے اور دوسرے مرحلے کے قطرے پلانے کا عمل بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ ، بی ایم سی کورونا سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کررہی ہے ۔ بی ایم سی نے ماسک کا استعمال نہ کرنے اور معاشرتی دوری اختیار نہ کرنے پر کارروائی کرنے کا انتبا دیاہے ساتھ ساتھ ہی شادی اور دیگر کاموں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے واقعات کا بھی سخت نوٹ لیاجارہاہے۔ صرف یہی نہیں ، بی ایم سی، گائڈ لائن کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کررہی ہے۔


محکمہ  صحت    کے ملازمین اور صفائی  ملازمین جو اب تک ویکسین لینے سے گریز کرتے رہے ہیں وہ بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اب انہیں نجی اسپتالوں میں خوراک کے لئے 250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
محکمہ صحت کے ملازمین اور صفائی ملازمین جو اب تک ویکسین لینے سے گریز کرتے رہے ہیں وہ بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اب انہیں نجی اسپتالوں میں خوراک کے لئے 250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔


ممبئی کے 8 مراکز پر بزرگ ویکسین یہاں مفت ویکسین دستیاب ہوگی

پیر سے بزرگ اور 45 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔ ممبئی سمیت پورے مہاراشٹرا اور ملک بھر کے لوگ www.cowin.gov.in پر ویکسی نیشن کے لئے اندراج کرسکیں گے اور Co-WIN2.0 ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ بی ایم سی نے رجسٹریشن کے لئے مراکز میں انتظامات بھی کر رکھے ہیں۔پہلے دن ، تیسرے مرحلے کی ویکسی نیشن صرف 8 مراکز کے ذریعہ مکمل کی گئی ہے۔ ان میں سے 5 پرکورونا ویکسین مفت اور تین مراکز کو 250 رو پئے میں دی جاسکتی ہے۔ان مراکز پر بزرگوں کو دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک ویکسین دی جائیگی ۔

محکمہ صحت کے ملازمین اور صفائی ملازمین جو اب تک ویکسین لینے سے گریز کرتے رہے ہیں وہ بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اب انہیں نجی اسپتالوں میں خوراک کے لئے 250 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ویکسین کے شناختی کارڈ کے علاوہ 45 سال سے زیادہ مریضوں کو بھی ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لانا ہوگا۔ ایچ جے دوشی ہندو سبھا اسپتال گھاٹکوپر ،کے جے سومیا اسپتال سائن اور ایس آر سی سی چلڈران اسپتال مہا لکشمی میں یہ سہولت دستیاب ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 02, 2021 09:34 PM IST