حمل کے دوران یہ کام کرنا کتنا صحیح؟ جانیں یہاں

پہلے تین مہینے میں حمل بڑھنے کی اسٹیج پر ہوتا ہے اور اسقاط حمل یعنی حمل کے گر جانے کا سب سے زیادہ خطرہ اس وقت رہتا ہے۔اس لئے شروعاتی تین مہینوں میں تجربہ رکھنے والے اورغیرمجرب یوگ کرنے والے دونوں کو ہی صرف ہلکی۔پھلکی پریکٹس کرنی چاہئے۔

Sep 12, 2019 02:34 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 02:47 PM IST
حمل کے دوران یہ کام کرنا کتنا صحیح؟ جانیں یہاں

علامتی تصویر

حمل کے دوران یوگ کرنے کو لیکر کئی سوال اٹھتے رہتے ہیں۔ کچھ لوگ اس دوران یوگ کرنا فائدہ مند سمجھتے ہیں تو وہیں کچھ اسے کرنے سے منع کرتے ہیں۔ اس لئے ہم نے کچھ ایکسپرٹ سے بات کی اور پایا کہ حمل کے دوران یوگ کرنے سے جسم تندرست رہتا ہے۔ حمل کے دوران یوگ کرنے سے عام طور پر اس دوران ہونے والی پریشانیوں جیسے، چکر آنا، الٹی آنا، قبص وغیرہ سے بچا جاسکتا ہے۔ ایسے میں آج ہم آپ کو یوگ اچاریہ اتل کمار ورما کے ذریعے سجھائے گئے حمل کے دوران کرنے والے یگاس اور ٹپس شیئر کرنے جارہے ہیں۔

پہلے تین مہینے میں حمل بڑھنے کی اسٹیج پر ہوتا ہے اور اسقاط حمل یعنی حمل کے گر جانے کا سب سے زیادہ خطرہ اس وقت رہتا ہے۔  اس لئے شروعاتی تین مہینوں میں تجربہ رکھنے والے اور غیر مجرب یوگ کرنے والے دونوں کو ہی صرف ہلکی۔پھلکی پریکٹس کرنی چاہئے۔ مثال کے طور پر کندھوں کو گول۔گول گھمانا، اپنی ایڑیوں کو گول گھمانا۔ آپ یہ کر سکتے ہیں۔ حمل کے ابتدائی دنوں میں ہارمون رلیکسن مانس پیشیوں ، جوڑوں اور کنیکٹو ٹیشیو کو ریلیکس کرنے کیلئے پروڈیوس ہوتے ہیں۔ اس دوران بہتر ہو کہ کچھ ہپ اوپنرس جیسے تتلی پوز اور کیٹ کاؤ پوزکی پریکٹس کرسکتے ہیں۔

حمل کے دوران ہونے والی پریشانیوں جیسے موڈ سوئنگ ، سانس لینے میں تکلیف اور ٹخنوں میں سوجن کو یوگ کم کرتا ہے۔

نوٹ:۔ حمل کے دوران کسی یوگا ٹرینر  کی صلاح سے  یوگ کریں۔

Loading...

 

Loading...