ہوم » نیوز » وطن نامہ

ایڈس کوکنٹرول کرنے میں ہندستان کو کامیابی ملی، 2030 تک مکمل طورپرہوجائے گا خاتمہ

مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا نے عالمی یوم ایڈس کے موقع پرٹوئٹرپرجاری سلسلہ وارپیغام میں کہا کہ ہندستان ایڈس کووبا کے طورپرختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ ہدف 2030 تک حاصل کرلیا جائے گا۔

  • Share this:
ایڈس کوکنٹرول کرنے میں ہندستان کو کامیابی ملی، 2030 تک مکمل طورپرہوجائے گا خاتمہ
مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا: فائل فوٹو

نئی دہلی:  ایڈس کو 2030 تک وباکے طورپرختم کرنے کے تئیں عزم کا اظہار کرتے ہوئے صحت اورخاندانی فلاح وبہود کے وزیرجگت پرکاش نڈا نے ہفتہ کو کہاکہ ہندستان نے اسے کنٹرول میں کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جے پی نڈا نے عالمی یوم ایڈس کے موقع پرٹوئٹرپرجاری سلسلہ وارپیغام میں کہا کہ ہندستان ایڈس کووبا کے طورپرختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ ہدف 2030 تک حاصل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایڈس کنٹرول پروگرام کے تحت ایڈس کو روکنے میں شاندار کامیابی ملی ہے۔ اسے پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ایڈس کے موقع پرمیں پوری دنیا میں ایڈس سے متاثرلوگوں کے جلد صحت مند ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔ قومی ایڈس کنٹرول پروگرام نے ایڈس کو پھیلنے سے روکنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ صحت کی وزیرمملکت انوپریا پٹیل نے ٹوئٹر پرکہا کہ آوہم سب ایک ساتھ آئیں اورایچ آئی وی اورایڈ س کے بارے میں بیداری، تعلیم اور سمجھ کی تشہیرونشریات کریں۔ ایڈس پرمزید معلومات کے لئے1097 پرفون کریں۔


یہ بھی پڑھیں:    ہر سال ایچ آئی وی کے 80 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں: اقوام متحدہ ایڈز

یہ بھی پڑھیں:   سشما سوراج نے کہا "کرتارپورکے نام پرپاکستان نے دیا دھوکہ"، عمران خان سے اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:   ‘مندر بنانے میں مدد کریں مسلمان نہیں تو گرو گوبند سنگھ کی طرح جواب دے گا ہندو’
First published: Dec 02, 2018 09:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading