உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    COVID-19: پندرہ سے 18 سال کے بچوں کے ویکسینیشن اور پری کاشن ڈوز کیلئے گائیڈلائنس جاری

    COVID-19: : پندرہ سے 18 سال کے بچوں کے ویکسینیشن اور پری کاشن ڈوز کیلئے گائیڈلائنس جاری

    COVID-19: : پندرہ سے 18 سال کے بچوں کے ویکسینیشن اور پری کاشن ڈوز کیلئے گائیڈلائنس جاری

    Health Ministry Guidelines For Coronavirus Vaccination : کووڈ-19 کی تیسری لہر کے خدشات اور وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ اگلے سال 3 جنوری سے 15 سے 18 سال کی عمر کے درمیان کے بچوں کے لئے ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے پیر کو 15 سے 18 سال کے بچوں کے لئے کورونا ویکسینیشن، صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن ورکروں کے لئے احتیاطی خوراک اور دیگر بیماریوں سے متاثر 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔

      رہنما خطوط کے مطابق صحت اور فرنٹ لائن ورکروں کو جنہوں نے دونوں ڈوز لے لی ہیں ، 10 جنوری سے کووڈ 19 ویکسین کی ایک اور ڈوز فراہم کی جائے گی ۔ اس احتیاطی ڈوز کی ترجیح دوسری ڈوز دئے جانے کی تاریخ سے 9 ماہ مکمل ہونے پر مبنی ہوگی ۔

      غور طلب ہے کہ کووڈ-19 کی تیسری لہر کے خدشات اور وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران وائرس  (Omicron) کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اعلان کیا تھا کہ اگلے سال 3 جنوری سے 15 سے 18 سال کی عمر کے درمیان کے بچوں کے لئے ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی ۔

      ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 10 جنوری سے صحت اور فرنٹ لائن پر تعینات ورکروں ، دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو احتیاطی طور پر ویکسین کی ڈوز دینی شروع کر دی جائے گی ۔ اگرچہ انہوں نے 'بوسٹر ڈوز' کا ذکر نہیں کرتے ہوئے اس کو 'احتیاطی ڈوز ' کا نام دیا ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: