جنسی طاقت کو بڑھانے کیلئے کھائیں یہ چیزیں: جانیں یہاں

آج کل کی فاسٹ لائف سے تال میل بٹھانے کے چکر میں کہیں نہ کہیں انجانے میں ہی لوگ اپنی صحت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ آج کل کے رہن۔سہن اور کھان پان کے سبب ہماری زندگی میں کئی دقتیں آتی ہیں۔ مردوں میں اسپرم کاؤنٹ میں آتی گر اوٹ بھی ایک ایسی پریشانی ہے۔

Aug 23, 2019 12:07 PM IST | Updated on: Aug 23, 2019 12:16 PM IST
جنسی طاقت کو بڑھانے کیلئے کھائیں یہ چیزیں: جانیں یہاں

علامتی تصویر۔(نیوز18اردوگرافکس)۔

آج کل کی فاسٹ لائف  سے تال میل بیٹھانے کے چکر میں کہیں نہ کہیں انجانے میں ہی لوگ اپنی صحت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔ آج کل کے رہن۔سہن اور کھان پان کے سبب ہماری زندگی میں کئی دقتیں آتی ہیں۔ مردوں میں اسپرم کاؤنٹ میں آتی گراوٹ بھی ایک ایسی پریشانی ہے۔ اسپرم کی کوائلٹی ٹھیک نہیں ہونے کی وجہ سے فرٹیلٹی پربرا اثر پڑرہا ہے۔ ایک صحت مند مرد میں فی سیکنڈ تقریباً 1,500  اسپرم بنتا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کچھ ایسے دیسی نسخے جنہیں اپناکر آپ اسپرم کاؤنٹ کی تعداد اور کوالٹی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

میری سہیلی میگزین کے حوالے سے زنک اسپرم کاؤنٹ میں اضافہ کرنے کا ایک اچھا  سورس ہے۔ آیئسٹر(گھونگھا) میں  زیادہ  مقدار میں  یہ عنصر پایاجاتاہے۔ اس سے تیزی سے اسپرم بنتا ہے۔ لہذا کم اسپرم کاؤنٹ کی پریشانی کا حل ہوجاتا ہے۔ اس کمی سے چھٹکارا پانے کیلئے مرد عام طورسے 50 گرام گھونگھے کا استعمال کریں لیکن اس سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور  رجوع کریں کریں۔

پالک میں موجود فولک ایسڈ صحت مند نطفہ کی پیداوار میں مددگار ہے۔ جسم میں فالک ایسڈ کی کمی ہونے پر غیر صحت مند نطفہ پنپتا ہے۔  جس کی وجہ سے اسپرم کو ایگس (انڈے) تک پہنچانے میں دقت ہوتی ہے۔

Loading...

لہسن میں ایلیسن ہوتا ہے ، جو مردوں کے جنسی اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔ اسپرم کو نقصان ہونے سے بچاتا ہے۔ لہسن میں سیلینیم بھی ہوتا ہے جو منی کی نقل و حرکت میں اضافہ کرتا ہے۔ فی دن دو لہسن کی کلیوں کو کھانا کافی ہوگا۔

اخروٹ کو بھی غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈ میل آرگنز میں خون کے بہاؤ کو بڑھانے میں معاون ہے۔ روز ایک م مٹھی بھر اخروٹ کھانے سے منی کی تعداد اور معیار میں بہتری آتی ہے۔ ٹماٹر کھائیں۔ اس میں موجود لائکوپین اسپرم کاؤنٹ، کوالٹی اور اسٹرکچر کو بہتر کرتا ہے۔ ٹماٹر کو زیتون کے تیل میں پکا کر کھانے سے کافی فائدہ ہوتا ہ۔ کیلے میں برومیلن اینزائم ، وٹامن سی ، اے اور بی 1 پایا جاتا ہے۔ یہ مردوں میں نطفہ پیدا کرتا ہے۔

ڈسکلیمر: اس تحریر میں دی گئیں جانکاریاں اور اطلاعات عام معلومات پر مبنی ہیں۔ نیوز18 اردو ان کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے متعلقہ ماہرین سے رابطہ کریں۔

 

Loading...