ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی حالت نازک ، لکھنو کے میدانتا اسپتال میں وینٹی لیٹر پر

گورنر لال جی ٹنڈن اترپردیش کے لکھنو شہر کے رہنے والے ہیں ۔ فی الحال وہ دس دنوں کی چھٹی پر لکھنو آئے ہوئے تھے ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی حالت نازک ، لکھنو کے میدانتا اسپتال میں وینٹی لیٹر پر
مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی حالت نازک ، لکھنو کے میدانتا اسپتال میں وینٹی لیٹر پر

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی حالت انتہائی نازک ہے ۔ ان کا لکھنو کے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گورنر لال جی ٹنڈن کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔ لکھنو میدانتا کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے نیوز 18 سے فون پر حالت کی تصدیق کی ہے ۔


گورنر لال جی ٹنڈن اترپردیش کے لکھنو شہر کے رہنے والے ہیں ۔ فی الحال وہ دس دنوں کی چھٹی پر لکھنو آئے ہوئے تھے ۔ طے شیڈیول کے مطابق لال جی ٹنڈن کو 19 جولائی کو واپس بھوپال پہنچنا ہے ۔ اس درمیان طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں میدانتا اسپتال میں بھرتی کروایا گیا تھا ۔




شروعات میں طبیعت میں آئی بہتری

گورنر لال جی ٹنڈن کو سانس کی دقت ، پیشاب میں پریشانی کے ساتھ بخار ہونے پر اہل خانہ نے انہیں میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا تھا ۔ شروعاتی جانچ میں ڈاکٹروں کو پیشاب میں انفیکشن کا پتہ چلنے پر علاج شروع کردیا ۔ اس دوران ان کی طبیعت میں بہتری آئی ۔ بخار کی وجہ سے ان کی کورونا جانچ بھی ہوئی ۔ یہ رپورٹ منفی آئی ۔

حالت نازک

اب پتہ چلا ہے کہ گورنر لال جی ٹنڈن کے لیور میں دقت پائے جانے پر سی ٹی گائیڈیڈ پروسیجر کیا گیا ۔ پروسیجر کے بعد پیٹ میں خون کا بہاو بڑھ گیا ۔ خون کے بہاو کی وجہ سے گونر کا ایمرجنسی میں آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے بعد ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا ۔ پیر کو گورنر لال جی ٹنڈن کی حالت نازک ہوگئی ہے ۔ گورنر کو فی الحال وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔
First published: Jun 15, 2020 09:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading