جسمانی تعقات بناتے وقت انفیکشن سے بچنے کے لئے رکھیں اس بات کا خاص خیال

بارش کے موسم میں ہر طرف نمی کی وجہ سے جراثیم جلدی پھیلتے ہیں جس کی وجہ اسے انفیکشن کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موسم میں ہھوڑے، پھنسی، داد، کھاج، کی پریشانی زیادہ سامنے آتی ہے۔

Jul 20, 2019 12:01 PM IST | Updated on: Jul 20, 2019 12:01 PM IST
جسمانی تعقات بناتے وقت انفیکشن سے بچنے کے لئے رکھیں اس بات کا خاص خیال

علامتی تصویر

بارش کے موسم میں ہر طرف نمی کی وجہ سے جراثیم جلدی پھیلتے ہیں جس کی وجہ اسے انفیکشن کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موسم میں ہھوڑے، پھنسی، داد، کھاج، کی پریشانی زیادہ سامنے آتی ہے۔ اس موسم میں پرائیویٹ پارٹ میں بھی انفیکشن ہونے کا ڈر رہتا ہے۔ اسے ویجائنل انفیکشن کہا جاتا ہے۔ اس ایریا میں خواتین میں اکثر جلن اور لال ریشز ہونے کی پریشانی سامنے آتی ہے۔ اگر آپ اس موسم میں ہونے والی پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو پرائیوٹ پارٹ کی صاف صفائی رکھنے میں بالکل کوتاہی نہ کریں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس موسم میں کوئی انفیکشن نہ ہو تو دیں ان باتوں پر خاص دھیان۔۔

بارش کے موسم میں پارٹنر کے ساتھ ان خاص لمحوں میں مرد ساتھی کو کنڈوم پہننا چاہئے تاکہ ایس ٹی ڈی (سیکشوئل ٹرانسمٹیڈ ڈسیز) کے ساتھ حمل میں ہونے والی دقتوں سے بچا جا سکے۔ پرائیویٹ پارٹ کو انفیکشن سے بچانے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔ اس سے وجائنا کا پی ایچ لیول بھی متوازن رہتا ہے۔

وجائینا انفیکشن: بارش کے موسم میں خواتین کے پرائیویٹ پارٹ میں انفیکشن ہونے کا خطرہ زیادہ بنا رہتا ہے۔ انفیکشن کی وجہ سےاکثر انہیں پیٹ درد کی شکایت رہتی ہے اور اگر انفیکشن بڑتے بڑھتے بچہ دانی تک پہنچ جائے تو آگے جاک کئی مصیبتیں ہوسکتی ہیں۔ اس لئے پرائیویٹ پارٹ کی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس ایریا کو نم نہ رہنے دیں۔

बारिश में इन्फेक्शन से बचने के लिए इस तरह करें प्राइवेट पार्ट की सफाई, प्यार के खास पलों में रखें इन बातों का ख्याल

Loading...

کئی مرتبہ بارش میں بھیگ جانے پر لوگ اپنے کپڑے تو بدل لیتے ہیں لیکن انڈر گارمینٹس نہیں بدلتے۔ آپ کی اس عادت کی جہ سے آپ کو پرائیوٹ پارٹ میں انفیکشن ہونے کا امکان بنا رہتا ہے۔ کوشش کریں کہ پرائیویٹ پارٹ ہمیشہ سوکھا ہی رہے نہیں تو وہاں پر جراثیم کے  پھیلنے کا امکان کافی بڑھ جائے گا۔

بارش کے موسم میں کاٹن کے ڈھلیلے ڈھالے کپڑے پہننے چاہئے تاکہ پرائیویٹ پارٹ ہیلدی رہے۔ بہت زیادہ ٹائٹ کپڑے انٹیمیٹ ہائی جین کیلئے اچھے نہیں مانے جاتے ہیں۔ پرائیویٹ پارٹ تک ہوا جاتی رہے اس کیلئے ڈھیلے کپڑے پہننے کی صلاح دی جاتی ہے۔

Loading...