ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندوستان کے ماس ویکسینیشن ڈرائیو سنجیونی کی مہم کا ترانہ پیر کو کیا جائے گا لانچ

ایک غیر روایتی اوراب تک کی پہلی ڈیجیٹل پیش قدمی میں، Federal Bank اور Network18 کی قیات میں جاری ویکسین بیداری مہم ’سنجیونی: ایک ٹیکہ زندگی کا‘ کی مہم کا ترانہ صبح 11 بجے، بروز پیر، 21 جون کو Network18 کے تمام چینلز پر لانچ کیا جائے گا۔

  • Share this:

اس عظیم ورچوئل لانچ کی میزبانی آنند نرسمہن کریں گے اور کمپوزر اور سنگر شنکر مہادیون اور مہم کے سفارت کار سونو سود مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن کی موجودگی میں اس ترانے کا آغاز کریں گے۔

کمپوزیشن کے پس پشت کام کرنے والی ٹیم کے ساتھ ساتھ، نغمہ نگار تنشک نبار اور گلوکار ہرش دیپ کور، سدھارتھ مہادیون اور شیوم مہادیون بھی موجود ہوں گے اور دیگر اہم شخصیات بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی یوگا ڈے پر لانچ کئے جانے کے پس پشت ملک بھر کے لوگوں کو COVID-19 کے خلاف متحد کرنے کا خیال کار فرما ہے۔ یہ ترانہ مفروضات کو ختم کرنے کی ایک کوشش اور ویکسین لگوانے میں پیدا ہونے والی جھجھک کو ختم کرنا ہے۔ ’ٹیکہ‘ (ویکسین) جیسا عام فہم لفظ استعمال کر کے، یہ پُرکشش ترانہ امید کی ایک ایسی دھن ہے جو لوگوں کو اپنی باری پر ویکسینتٹ کروانے کی ترغیب دیتی ہے۔

’’ٹیکہ لگا‘‘ کی پُرکشش دھن لوگوں کو ٹیکہ لگوانے کی ترغیب دینے کیلئے تخلیق کیا گیا۔ ترانے کا ٹیزر پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے اور آپ اس کی دھنوں میں مثبت طرز فکر اور توانائی میں اس کے روشن پہلو کو محسوس کر سکتے ہیں۔

ٹیزر یہاں https://www.youtube.com/watch?v=_BQCBxiIvTk دیکھیں اور پورے ترانے کی پہلی جھلک دیکھنے کیلئے باخبر رہیں۔

سنجیونی مہم کی پیروی کریں اور صبح 11 بجے، بروز پیر، 21 جون کو https://www.moneycontrol.com/sanjeevani پر لانچ کی تقریب دیکھیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 20, 2021 05:13 PM IST