شرینگار گوری باقاعدہ پوجا کے حق کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ میں آج بھی ہوگی سماعت
شرینگار گوری باقاعدہ پوجا کے حق کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ میں آج بھی ہوگی سماعت
پلیسس آف ورشپ ایکٹ 1991 کے تحت سول سوٹ برقرار نہیں ہے۔ ضلعی عدالت نے قانونی پہلو کو مدنظر رکھے بغیر حکم جاری کیا ہے۔ وقت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت کو آگے بڑھاتے ہوئے بدھ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ میں وارانسی میں واقع گیان واپی اور ویشویشور مندر تنازعہ معاملے میں شرینگار گوری کی باقاعدہ پوجا کیے جانے کی مانگ کو لے کر جاری سماعت منگل کو بھی جاری رہی۔ یہ سماعت آج چہارشنبہ کو بھی جاری رہے گی۔ معاملے میں جسٹس جے جے کی بنچ سماعت کررہی ہے۔
اس سے پہلے سماعت شروع ہوتے ہی انجمن انتظامیہ کمیٹی کا موقف رکھتے ہوئے سینئر وکیل ایس ایف اے نقوی نے کہا کہ شرینگا گوری کی پوجا باقاعدہ طور پر نہیں ہوتی رہی ہے۔ سال بھر میں ایک دن ہوتی رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ گیانواپی احاطے میں واقعہ شرینگار گوری میں باقاعدہ پوجا کے حق سے جڑے کیس میں وارانسی کی ضلع عدالت کا حکم قانونی پہلووں پر غور کیے بغیر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پلیسس آف ورشپ ایکٹ 1991 کے تحت سول سوٹ برقرار نہیں ہے۔ ضلعی عدالت نے قانونی پہلو کو مدنظر رکھے بغیر حکم جاری کیا ہے۔ وقت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت کو آگے بڑھاتے ہوئے بدھ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔