ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام ولاس پاسوان کی دیر رات ہوئی ہارٹ سرجری ، چراغ پاسوان نے کہا : کچھ دنوں بعد دوبارہ کرنا پڑسکتا ہے آپریشن

گزشتہ کئی دنوں سے علیل رام ولاس پاسوان کی ہفتہ کو دیر رات دہلی کے ایک اسپتال میں ہارٹ سرجری کی گئی ۔ اس بات کی جانکاری خود ان کے بیٹے اور پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے دی ۔

  • Share this:
رام ولاس پاسوان کی دیر رات ہوئی ہارٹ سرجری ، چراغ پاسوان نے کہا : کچھ دنوں بعد دوبارہ کرنا پڑسکتا ہے آپریشن
رام ولاس پاسوان کی دیر رات ہوئی ہارٹ سرجری

لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی طبیعت مسلسل خراب چل رہی ہے ۔ گزشتہ کئی دنوں سے علیل رام ولاس پاسوان کی ہفتہ کو دیر رات دہلی کے ایک اسپتال میں ہارٹ سرجری کی گئی ۔ اس بات کی جانکاری خود ان کے بیٹے اور پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے دی ۔ دراصل رام ولاس پاسوان کا علاج گزشتہ کئی دنوں سے چل رہا ہے ۔ گزشتہ روز ان کی طبیعت اچانک سے بگڑ گئی تھی ، جس کے بعد چراغ پاسوان کو پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ چھوڑ کر اچانک سے اسپتال پہنچنا پڑا ۔


اس کے بعد ہفتہ کو دیر رات ہی رام ولاس پاسوان کی ہارٹ سرجری کی گئی ۔ اس کی جانکاری دیتے ہوئے چراغ پاسوان نے ٹویٹر پر لکھا : گزشتہ کئی دنوں سے پاپا کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ، کل شام اچانک پیدا ہوئے حالات کی وجہ سے دیر رات ان کے دل کا آپریشن کرنا پڑا ۔ ضرورت پڑنے پر ممکنہ طور پر کچھ ہفتوں بعد ایک اور آپریشن کرنا پڑے ۔ بحران کی اس گھڑی میں میرے اور میرے کنبہ کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے آپ سبھی کا شکریہ ۔



خیال رہے کہ ہفتہ کی شام کو لوک جن شکتی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہونے والی تھی ، لیکن اسی درمیان اسپتال میں زیر علاج رام ولاس پاسوان کی طبیعت بگڑ گئی ، جس کے بعد چراغ پاسوان کو میٹنگ ملتوی کرنی پڑگئی ۔

ہفتہ کو دیر رات ہوئی ہارٹ سرجری کے بعد اب رام ولاس پاسوان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ لیکن کہا جارہا ہے کہ طبیعت میں بہتری ہونے کے بعد ان کے دل کی ایک مرتبہ پھر سرجری کی جائے گی ۔ پاسوان کی طبیعت ایسے وقت میں خراب ہوئی ہے ، جب بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے اور این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر گھمسان جاری ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 04, 2020 09:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading