ملک بھر میں سورج کی تپش بڑھتی جارہی ہے۔ چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ جمعہ کو دہلی پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سے متجاوز ہوگیا۔ ہفتہ کو بھی سورج آگ برسائے گا اور لو چلے گی۔ گرمی کا ستم ایسا رہے گا کہ اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جائے گا، وہیں، پنجاب میں جمعہ کو درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا۔
The satellite & Radar composite shows moderate to intense convection over interior Maharashtra and adjoining north interior Karnataka and Telangana leading to possibility of moderate to intense thunderstorm with gusty winds and hailstorm at isolated places during next 3-4 hours. pic.twitter.com/lE87qnLSL4
— India Meteorological Department (@Indiametdept) April 14, 2023
سورج کی تپش کی وجہ سے گرمی سے لوگوں کا حال بے حال رہا۔ ریاست میں فرید کوٹ میں سب سے زیادہ 40.9 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب گرمی کی لہر مزید شدید ہوسکتی ہے۔ موسم کا انداز مزید گرم ہو جائے گا۔ محکمہ نے ہفتہ کو درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسم کا یہ انداز 18 اپریل تک برقرار رہے گا۔ تاہم محکمہ نے 18-19 اور 20 اپریل کو گرد آلود ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اس سے درجہ حرارت میں زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ جہاں 15 اپریل سے 17 اپریل تک درجہ حرارت 41-40 ڈگری کے درمیان رہے گا جبکہ 19 سے 20 اپریل کو درجہ حرارت 37 تا 38 رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ایک نئے مغربی ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے 16 اپریل سے موسم کے کروٹ بدلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔