Heatwave Alert:درجہ حرارت ہوا45ڈگری سے متجاوز، ان پانچ ریاستوں کے لئے IMD نے جاری کیا آرینج الرٹ
شدید گرمی کو لے کر ان ریاستوں کے لئے محکمہ موسمیات نے جاری کیا آرینج الرٹ۔
IMD Heatwave Alert: محکمہ موسمیات نے اگلے 5 دنوں کے دوران شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے ساتھ ساتھ مشرقی ہندوستان میں اگلے 3 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کے حالات کے بارے میں جانکاری دی ہے۔
نئی دہلی:Heatwave Alert:ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی کے درمیان، ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے جمعرات کو شمال مغربی ہندوستان کی پانچ ریاستوں بشمول راجستھان، دہلی، ہریانہ، اتر پردیش اور اوڈیشہ کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
آئی ایم ڈی کے سائنسدان آر کے جینامنی نے کہا کہ بدھ کو ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ہم نے راجستھان، دہلی، ہریانہ، اتر پردیش اور اوڈیشہ کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔
— India Meteorological Department (@Indiametdept) April 28, 2022
جنامانی کا مزید کہنا تھا کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران ویسٹرن ڈسٹربنس اور بارش کا امکان بڑھ سکتا ہے۔ ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ تازہ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمال مغربی ہندوستان 2 مئی سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ، "2-4 مئی کے دوران مغربی ہمالیائی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی/اعتدال پسند بارش کا امکان ہے۔" جینامنی نے کہا کہ "اس کی وجہ سے 3 اور 4 مئی کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔"
محکمہ موسمیات نے اگلے 5 دنوں کے دوران شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے ساتھ ساتھ مشرقی ہندوستان میں اگلے 3 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کے حالات کے بارے میں جانکاری دی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔