உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Heavy Rainfall: بھاری بارش اور سیلاب سے تباہی، تین ریاستوں میں 50 سے زیادہ افراد کی موت، جانئے پانچ اہم اپ ڈیٹس

    Heavy Rainfall: بھاری بارش اور سیلاب سے تباہی، تین ریاستوں میں 50 سے زیادہ افراد کی موت، جانئے پانچ اہم اپ ڈیٹس

    Heavy Rainfall: بھاری بارش اور سیلاب سے تباہی، تین ریاستوں میں 50 سے زیادہ افراد کی موت، جانئے پانچ اہم اپ ڈیٹس

    Heavy Rainfall: شمالی اور مشرقی ریاستوں میں شدید مانسون بارش کی وجہ سے اچانک آئے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 50 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی ہے اور کئی لوگ لاپتہ ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Himachal Pradesh | Uttarakhand (Uttaranchal) | Odisha (Orissa) | Jharkhand
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کی کئی ریاستوں میں گزشتہ تین دنوں سے بھاری بارش کا قہر جاری ہے ۔ شمالی اور مشرقی ریاستوں میں شدید مانسون بارش کی وجہ سے اچانک آئے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں 50 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی ہے اور کئی لوگ لاپتہ ہیں ۔ نیوز ایجنسی رائٹرس نے بتایا کہ تین دنوں میں ہماچل پردیش، اترا کھند اور اوڈیشہ میں کم از کم پچاس لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ اگلے دو دنوں تک ان علاقوں میں بھاری سے بہت بھاری بارش جاری رہے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ییٹھ میں چھرا گھونپ کرکیا ملا؟ باغی ممبران اسمبلی سے آدتیہ ٹھاکرے کا سوال


      سینئر افسر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہماچل پردیش میں بھاری بارش کی وجہ سے اچانک آئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے بعد لاپتہ ہوئے پانچ افراد کا اتوار کو بھی پتہ نہیں چل پایا ۔ سب سے زیادہ نقصان منڈی ، کانگڑا اور چمبا اضلاع میں ہوا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راکیش ٹکیت کو حراست میں لیا گیا، مظاہرہ میں شامل ہونے کیلئے آرہے تھے دہلی

      ہماچل پردیش میں گزشتہ تین دنوں میں بھاری بارش سے 36 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی لاپتہ ہیں ۔ سیکڑوں لوگ سیلاب کی وجہ سے راحت کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔
      اترا کھنڈ میں ہفتہ کو بادل پھٹنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور 13 افراد لاپتہ ہوگئے ۔ ندیوں نے کناروں کو توڑ دیا ، جس کی وجہ سے کچھ گھر بہہ گئے ۔
      اوڈیشہ میں جاری موسلادھار بارش کے درمیان چھ لوگوں کی موت ہوگئی ۔ ریاست میں سیلاب سے تقریبا آٹھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔ بارش سے بجلی سپلائی میں خلل پڑا ہے اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
      خلیج بنگال کے اوپر ایک گہرے دباو کی وجہ سے ہوئی بھاری بارش سے جھارکھنڈ میں گلوڈیہہ بیراج سے سیلاب کا پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے شمالی اوڈیشہ میں سبھی ندیوں میں آبی سطح طغیان پر ہے ۔
      جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں ہفتہ کو نکلکاری ندی میں پانچ لوگ بہہ گئے ۔ رام گڑھ ضلع کی ایک افسر مادھوی مشرا نے کہا کہ اب تک چار لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: